بلیک ہول کی دریافت نے انسانی علم پر سوال اٹھا دیے

سائنس دانوں کا خیال تھا کہ ایسے بلیک ہول کا وجود ممکن ہی نہیں جیسا LB-1 کو پایا گیا ہے۔

ماہرینِ فلکیات نے ہماری کہکشاں ملکی وے میں ایک نیا بلیک ہول دریافت کیا ہے جس نے بلیک ہولز کے متعلق انسانی معلومات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سائنسی جریدے نیچر کے مطابقLB-1 بلیک ہول سورج سے 70 گنا بڑا اور کرۂ ارض سے 15 ہزار نوری سال کے فاصلے پر ہے۔

اس سے قبل سائنس دانوں کا خیال تھا کہ اس قسم کے بلیک ہول کا وجود ممکن ہی نہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق اس بلیک ہول کے مطالعے سے ستاروں کی گردش کے حوالے سے تحقیق کے نئے در وا ہو سکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا