وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اکثر و بیشتر کبھی اپنے کسی بیان اور کبھی انوکھے اقدامات کی بنا پر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور اب وہ ’بوٹ‘ کی وجہ سے خبروں میں اِن ہیں۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایک بوٹ اٹھا کر میز پر رکھ دیا اور کہا: ’میں ہر پروگرام میں یہ سامنے رکھا کروں گا۔‘
فیصل واوڈا کے اس اقدام پر پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے سینیٹر محمد جاوید عباسی اور پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے واک آؤٹ کیا۔
Opposition panellists walk out after Federal Minister Faisal Vawda brings a Boot in a Live show.#Pakistan pic.twitter.com/JBaatauJAL
— Hassan Iftikhar (@Hassaniftikhar) January 14, 2020
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
گذشتہ دنوں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کرنے پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے مقبول نعرے ’ووٹ کو عزت دو‘ کو ’بوٹ کو عزت دو‘ سے تبدیل کرکے اس جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
لیکن آج وفاقی وزیر کی جانب سے لائیو شو کے دوران بوٹ کو سامنے رکھنے پر سوشل میڈیا پر فیصل واوڈا کے اس اقدام کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
صحافی وقار ستی نے لکھا: ’وفاقی وزیر لائیو شو کے دوران صرف اپنے سیاسی حریفوں پر تنقید کرنے کے لیے بوٹ لے آئے۔ سو عمران خان کی 22 سالہ مشہور زمانہ جدوجہد کا یہ پھل ہے؟ شیم‘
Faisal Wavda, the Federal Minister brought Boot in a Live show, just to taunt his political opponents. So this is the outcome of IKs world famous 22 yrs struggle..? Shame pic.twitter.com/CFC3lcUiaX
— waqar satti (@waqarsatti) January 14, 2020
ٹی وی اور ریڈیو کے مشہور نام ضیا الرحمٰن نے لکھا: ’وزیراعظم آفس میں ایسا کوئی ہے جو فیصل واوڈا، شہریار آفریدی، فیاض الحسن چوہان، علی خان اور دیگر وزرا کی کارکردگیوں پر نظر رکھ سکے۔ اگر کوئی نہیں ہے تو کم از کم انہیں بیانات دینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔‘
Is there someone in the PM office noting the performances of different ministers, esp the likes of Faisal Wavda, Afridi, Chohan, Ali Khan and others. If nothing else, at least they shud not be allowed to offer comments without an oversight#Afridi
— Zia ur Rehman (@ZiaurRe10899881) January 14, 2020
نائلہ عنایت نے لکھا کہ ’پی ٹی آئی کے وزیر فیصل واوڈا لائیو ٹی وی شو میں بوٹ لے آئے۔ امید ہے انہوں نے بوٹ کو اچھی طرح سے پالش کیا ہوگا۔‘
PTI minister Faisal Vawda brings a boot on live tv show. Hope he polished the boot to perfection.. pic.twitter.com/KZv4PLlbyB
— Naila Inayat नायला इनायत (@nailainayat) January 14, 2020
ایک اور صارف نے لکھا: ’ایک ایسی سیاسی جدوجہد کا تصور کریں، جہاں آپ 22 سال جدوجہد کریں اور فیصل واوڈا، فردوس عاشق اعوان، فواد چوہدری اور زرتاج گل جیسے لوگ آپ کی کابینہ میں ہوں۔‘
Imagine a political life where you struggle for 22 years and people like faisal wavda, firdous aashiq awan fawad chaudhry zartaj gul are member of your cabinet
— sigh (@Mz_gujjar) January 14, 2020
تنقید کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ فیصل واوڈا کو سراہنے میں بھی پیچھے نہ رہے۔
Faisal Vawda showcasing army boot on the table in Kashif Abbasi's live show. PMLN and PPP representatives walking out from the show, couldn't get any funny.
Well done @FaisalVawdaPTI pic.twitter.com/XC5QamuPIP
— Awais Javed Satti (@AwaixJaved) January 14, 2020
کچھ لوگ یہاں بھی مذاق سے باز نہ آئے۔ ایک صارف نے لکھا: ’کاش کوئی مجھے بھی ایسے دیکھے، جیسے فیصل واوڈا بوٹ کو دیکھ رہے ہیں۔‘
Wish someone would look at me the way Vadwa looks at this boot pic.twitter.com/iqS4dOeHrZ
— Riasat Ki Maut (@mahobili) January 14, 2020
بعض حلقے اس معاملے میں میڈیا کے خصوصا معروف اینکر کے کردار پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ انہوں نے اس تمام عرصے کے دوران فیصل سے بوٹ ہٹانے کے لیے ایک مرتبہ بھی نہیں کہا۔