امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی 21 جنوری 2020 کو شروع ہو گئی۔
امریکی ایوان نمائندگان، جس میں ڈیموکریٹ پارٹی اکثریت میں ہے، نے 18 دسمبر 2019 کو صدر ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد منظور کی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے یوکرینی حکومت پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ حریف جو بائیڈن کے متعلق تحقیقات کریں ورنہ یوکرین کی امداد روک دی جائے گی۔
ٹرمپ پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ جب کانگریس نے اس کی تحقیقات کرنی چاہی تو انہوں نے تفتیش میں رکاوٹیں پیدا کیں۔
دسمبر میں مواخذے کے بعد اب یہ معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا ہے۔
امریکی سینیٹ میں 100 سینیٹرز ہیں جن میں سے 53 ری پبلکن پارٹی کے ہیں۔ اگر سینیٹ میں اکثریت صدر ٹرمپ کو الزامات میں مجرم قرار دیتی ہے تو ان کو اس عہدے سے ہٹا دیا جائے گا اور وہ دوبارہ وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔