آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی خواتین سکواڈ نوسا ہیڈز،کوئینز لینڈ پہنچ چکا ہے۔ میگا ایونٹ رواں ماہ آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔
عالمی کپ میں شرکت سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے خلاف 3 وارم اپ میچوں میں شرکت کرے گی۔ یہ میچ 7، 9 اور 11 فروری کو نوسا کرکٹ کلب میں کھیلے جائیں گے۔
بسمہ معروف، کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنے کیریئر کے ساتویں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ بطور کپتان شرکت کررہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عالمی کپ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ بسمہ معروف نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ سے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ قومی سکواڈ میگا ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔
کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے کہا کہ عالمی کپ میں شریک سکواڈ مجموعی طور پر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں محض 3 سے 4 سینئر کرکٹرز شامل ہیں تاہم وہ پرامید ہیں کہ نوجوان کرکٹرز ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔
بسمعہ معروف نے کہا کہ حالیہ چند ماہ میں حاصل ہونے والی فتوحات کی بڑی وجہ ٹیم کاایک یونٹ بن کر میدان میں اترنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں کامیابی کے لیے بھی یہی حکمت عملی کارگر ثابت ہوگی۔
پی سی بی کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں 97 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والی جویریہ خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ اعصاب کا کھیل ہے، یہاں تقریباً ہر میچ ہی ناک آؤٹ ہوتا ہے۔ انہوں نے بسمہ معروف کو مشورہ دیا کہ وہ ایونٹ کے دوران کپتانی کا دباؤ لینے کی بجائے اس رول کو انجوائے کریں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جویریہ خان نے مزید کہا کہ بطور اوپنرٹیم کو مضبوط اور مثبت آغاز فراہم کرنا اور ان کی ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان کرکٹر مبینہ علی کو مکمل سپورٹ فراہم کریں گی تاکہ دونوں کرکٹرز اننگز کے آغاز میں ایک مثبت کھیل پیش کرسکیں۔
وہ پرعزم ہیں کہ قومی سکواڈ ایونٹ میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
15 رکنی سکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہوگا۔
قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے۔ گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 26فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔