انڈونیشیا میں ایک جنگلی مگرمچھ کی گردن میں دو سال سے ٹائر پھنسا ہوا ہے لیکن کوئی اسے نکالنے کے لیے سامنے نہیں آ رہا۔
انڈونیشیا کے حکام نے مگرمچھ کی گردن میں پھنسا موٹر سائیکل کا ٹائر نکالنے کے لیے نقد انعام دینے کے مقابلے کا بھی اعلان کیا تھا، جسے اب منسوخ کردیا گیا ہے۔
سلاویسی صوبے کے پالو شہر کے حکام نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 13 فٹ لمبے مگرمچھ کی گردن سے ٹائر نکالنے والا کوئی شخص سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ مقابلہ پچھلے ماہ شروع کیا گیا تھا اور دنیا بھر کے اخباروں نے اس بارے میں سرخیاں لگائی تھیں۔
جانوروں کے تحفظ کے مقامی ادارے کے سربراہ نے کہا تھا کہ وہ اپنی جیب سے انعام کی رقم ادا کریں گے۔
حکام کو خدشہ ہے کہ ٹائر کی وجہ سے مگرمچھ کا گلا رفتہ رفتہ دبتا جا رہا ہے اور اسے سانس لینے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ عملے نے اس کی گلوخلاصی کی متعدد تدبیریں سوچیں لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکی۔
دو سال پہلے ’مگرمچھوں کا شکاری‘ کے نام سے مشہور آسٹریلوی مہم جو سٹیو ارون نے اس حوالے سے کوشش کی تھی مگر وہ بھی ناکام رہے۔
سلاویسی کے قدرتی تحفظ کے سربراہ ہاسمونی ہاسمار نے کہا: ’مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے، لیکن اب ہم وزارت اور حکومت کے ماہرین سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ ہماری مدد کریں۔‘