بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات سے قبل بالی وڈ اداکاروں اور کھلاڑیوں سے مدد مانگ لی ہے۔
نریندر مودی نے بدھ کو سلسلہ وار ٹوئٹس میں معروف شخصیات سے ان کے لیے ووٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔
انھوں نے ایک ساتھ ہی کل 29 ٹوئٹس کیں جن میں انھوں نے بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی، مہیندر سنگھ دھونی، بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، اکشے کمار، رنویر سنگھ اور وکی کوشال وغیرہ سے ووٹرز کو راغب کرنے کی درخواست کی ہے۔
بھارت میں عام انتخابات 11 اپریل سے 19 مئی کے درمیان مرحلہ وار ہو رہے ہیں۔
My fellow Indians,
— Narendra Modi (@narendramodi) March 13, 2019
Urging you all to strengthen voter awareness efforts across India.
Let us all ensure maximum number of Indians come out to vote in the 2019 Lok Sabha elections.
خبر راساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 68 سالہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2014 میں الیکشن جیت کر تین دہائیوں میں پہلی مرتبہ اکثریتی حکومت بنائی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ مودی حکومت کی بڑی پالیسیاں ملازمتیں پیدا کرنے اور دیہی علاقوں میں قرضوں میں ڈوبے کسانوں کی خود کشیاں روکنے میں ناکام رہی ہے۔
تاہم، معاشی اور دوسرے شعبوں میں ناکامیوں کے بعد مودی حکومت کو پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی سے فائدہ پہنچا ہے۔
نریندر مودی کی ٹوئٹس کی بوچھاڑ
نریندر مودی جو ٹوئٹر پر خاصے فعال ہیں اور ان کے چار کروڑ 63 لاکھ کے قریب فالوورز ہیں۔ انھوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی مخالفین کو بھی مخاطب کیا جن میں کانگریس پارٹی کے سربراہ راہل گاندھی بھی شامل ہیں۔
Dear @msdhoni, @imVkohli and @ImRo45,
— Narendra Modi (@narendramodi) March 13, 2019
You are always setting outstanding records on the cricketing field but this time, do inspire the 130 crore people of India to set a new record of high voter turnout in the upcoming elections.
When this happens, democracy will be the winner!
اپنی ایک ٹویٹ میں انھوں نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’آپ کرکٹ کے میدانوں پر ہمیشہ زبردست ریکارڈ بناتے رہے ہیں، لیکن اب انڈیا کے عوام کو اس بات پر راغب کریں کہ وہ عام انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کا ریکارڈ قائم کریں۔‘
’جب ایسا ہوگا تو جمہوریت کی جیت ہوگی۔‘
راہل گاندھی کے حوالے سے انھوں اپنی ٹویٹ میں کہا: ’زیادہ تعداد میں لوگوں کا ووٹ ڈالنے کے لیے نکلنا جمہوریت کے لیے اچھی بات ہے۔‘
I appeal to @RahulGandhi, @MamataOfficial, @PawarSpeaks, @Mayawati, @yadavakhilesh, @yadavtejashwi and @mkstalin to encourage increased voter participation in the upcoming Lok Sabha polls. A high turnout augurs well for our democratic fabric.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 13, 2019
اس کے علاوہ انھوں نے بالی وڈ اداکاروں رنویر سنگھ اور کوشال کو مخاطب کرنے کے لیے انھیں کی مشہور فلموں ’گلی بوائے‘ اور ’اڑی: دی سرجیکل سٹرائیک‘ کے ڈائیلاگز کا انتخاب کیا اور کہا کہ وہ نوجوانوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی جانب راغب کریں۔
My young friends @RanveerOfficial, @Varun_dvn & @vickykaushal09,
— Narendra Modi (@narendramodi) March 13, 2019
Many youngsters admire you.
It is time to tell them: Apna Time Aa Gaya Hai and that it is time to turn up with high Josh to a voting centre near you.
’اب انھیں (نوجوانوں) کو بتانے کا وقت آ گیا ہے کہ اپنا وقت آ گیا ہے اور اپنے قریبی انتخابی مراکز میں زیادہ جوش کے ساتھ جائیں۔‘