برطانیہ میں محدود مدت کے لیے پڑھنے، مختلف کورسز کرنے یا امتحان دینے کے لیے آئے پاکستانی ینگ ڈاکٹرز کرونا (کورونا) وبا کے باعث مشکلات میں گھر گئے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
لاک ڈاؤن کے سبب امتخانات ملتوی ہونے کے باوجود یہ پاکستانی ینگ ڈاکٹرز فلائٹس دستیاب نہ ہونے پر ملک واپس جانے سے قاصر ہیں جبکہ مالی مشکلات الگ ہیں۔
برطانیہ میں کام کرنے والے برٹش پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم 'ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشن اینڈ سرجن' نے 60 ینگ ڈاکٹرز کی مدد کرتے ہوئے انہیں رہائش، خوراک اور مالی مدد فراہم کی ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر شکیل پوری کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ ینگ ڈاکٹرز کے نام اور کوائف سامنے لائے بغیر ان کی مدد کرتے رہیں گے تاکہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔