امریکہ، یورپ میں نوآبادیات سے جڑی شخصیات کے مجسمے نشانے پر

امریکہ کو دریافت کرنے والے کرسٹوفر کولمبس کے مجسمے کا سر قلم کر دیا گیا، جبکہ برطانیہ میں سابق وزیر اعظم ونسٹن چرچ ہل کے مجسمے پر بھی ’نسل پرست‘ کا لفظ لکھ دیا گیا۔

امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے ملک اور دنیا بھر میں نسلی امتیاز اور تعصبی سلوک کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس میں اب مظاہرین نے ایسے مجسموں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جن سے نو آبادیاتی یا نسل پرستانہ تاریخ جڑی ہے۔

مظاہروں کی اس کڑی میں امریکی ریاست میں میساچوسٹس میں قائم امریکہ کو دریافت کرنے والے کرسٹوفر کولمبس کے مجسمے کا سر قلم کر دیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یورپ میں ایسے مجسمے گرائے گئی جہاں برطانوی شہر برسٹل میں ایڈورڈ کولسٹن کے مجسمے کو دریا میں پھینک دیا گیا۔  

کولسٹن 17ویں صدی میں افریقہ سے غلام لا کر برطانیہ اور یورپ میں بیچا کرتے تھے۔

برطانیہ کو دوسری عالمی جنگ جتوانے والے وزیر اعظم ونسٹن چرچ ہل کے مجسمے پر بھی ’نسل پرست‘ کا لفظ لکھ دیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا