آکسی میٹر کیا ہے اور کرونا مریضوں کی نگہداشت کے لیے کیوں ضروری؟

وبا سے پہلے یہ آلہ فارمیسی سے باآسانی دو ہزار روپے تک مل جاتا تھا مگر جب سے لوگوں نے کرونا وائرس مریضوں کی نگہداشت گھر سے شروع کی ہے تب سے آکسی میٹر کی مانگ بڑھ گئی ہے جس سے مارکیٹ میں اس کی قلت بھی ہے اور قیمت بھی آٹھ ہزار تک جا پہنچی ہے۔

خون میں نارمل آکسیجن کی مقدار 100 سے 95 فیصد ہوتی ہے اور اگر یہ مقدار 92 فیصد سے نیچے آ جائے تو اسے پریشان کن سمجھا جاتا ہے۔ تصویر: اے ایف پی

سوشل میڈیا پر آج کل ’آکسی میٹر‘ یا ’پلس آکسی میٹر‘ کے حوالے سے سوالات پوچھے جا رہے ہیں۔ کسی کو اس کی قیمت معلوم کرنی ہے تو کسی کو اس چھوٹے سے آلے کا مقصد۔

کرونا وائرس کے وہ مریض جن میں علامات ظاہر ہوتی ہیں ان میں سب سے زیادہ عام شکایت سانس لینے میں دشواری کی ہوتی ہے۔ سانس لینے میں دشواری ’ہائپوکسیا‘ (خون میں آکسیجن کی کمی) کی وجہ سے ہوتی ہے۔ خون میں آکسیجن کی مقدار کی نگہداشت کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایک نہایت اہم چیز ہے اور آکسی میٹر کا بنیادی مقصد اسی مقدار کی نگرانی کرنا ہوتا ہے۔

خون میں نارمل آکسیجن کی مقدار سو سے 95 فیصد ہوتی ہے اور اگر یہ مقدار 92 فیصد سے نیچے آ جائے تو اسے پریشان کن سمجھا جاتا ہے۔

کرونا کی وبا سے پہلے یہ آلہ فارمیسی سے باآسانی دو ہزار روپے تک مل جاتا تھا مگر جب سے لوگوں نے کرونا وائرس مریضوں کی نگہداشت گھر پر شروع کی ہے تب سے آکسی میٹر کی مانگ بڑھ گئی ہے جس سے مارکیٹ میں اس کی قلت بھی ہے اور قیمت بھی آٹھ ہزار تک جا پہنچی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین اس حوالے سے پوچھتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ آلہ کہاں سے ملے گا اور اس کی قیمت کتنی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو نے آلہ بیچنے والی تین کمپنیوں سے رابطہ کیا تو ایک کمپنی نے بتایا کہ آلہ پاکستان پہنچنے میں 20 سے 27 دن لگیں گے۔ دوسری کمپنی نے کہا کہ ان کے پاس سٹاک ختم ہے اور اگلے ہفتے سٹاک آئے گا جبکہ تیسری کمپنی کا بھی یہی کہنا تھا کہ سٹاک ختم ہے اور جیسے ہی نیا سٹاک آئے گا آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔

اس صورت حال میں خون میں آکسیجن کی مقدار کو جانچنے کے لیے صرف ایک ہی طریقہ بچتا ہے اور وہ ہے موبائل فون۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چند موبائل فونز میں آکسی میٹر کی سہولت موجود ہوتی ہے جس کے ذریعہ آپ نگہداشت کا عمل جاری رکھ سکتے ہیں۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ موبائل فون میں موجود آکسی میٹر کسی طور میڈیکل سطح کے آکسی میٹر کا نعم البدل نہیں اور آج تک کسی بھی طبی تنظیم یا ادارے نے اسے موضوع قرار نہیں دیا۔

مگر اب چونکہ مارکیٹ میں اس کی قلت ہے تو موبائل فون میں موجود آکسی میٹر کو عارضی طور پر استعمال کر سکتے ہیں مگر کوشش یہی ہونی چاہیے کہ نگہداشت کے لیے میڈیکل گریڈ کا آکسی میٹر استعمال کیا جائے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی