بھارت: کرونا کیسز کی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کر گئی

بھارت دنیا بھر میں کرونا سے متاثر ہونا والا تیسرا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔ اب تک صرف امریکہ اور برازیل میں بھارت سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

(اے ایف پی)

اے پی: بھارت میں مصدقہ کرونا کیسز کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اتوار کو سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 69 ہزار 239 نئے کیسز کے بعد بھارت میں کرونا کیسز کی تعداد 30 لاکھ 44 ہزار 940 ہو چکی ہے۔ جبکہ بھارت میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی 56 ہزار 706 ہو چکی ہے۔

بھارت کے دونوں بڑے شہروں ممبئی اور دہلی میں کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور سیرولوجیکل سرویز کے مطابق دونوں شہروں میں کرونا وائرس بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق بھارت کی شمالی ریاستوں اتر پردیش اور بہار کے بعد اب جنوبی ریاستوں تلنگانہ، کرناٹکا، تامل ناڈو اور اندھرا پردیش میں بھی کرونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بھارت دنیا بھر میں کرونا سے متاثر ہونا والا تیسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ اب تک صرف امریکہ اور برازیل میں بھارت سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

شہروں کے بعد بھارت کے دیہی علاقوں میں بھی کرونا کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یاد رہے بھارت میں کرونا کا پہلا کیس ریاست کیرالہ میں جنوری کے آخر میں سامنے آیا تھا جو کہ ووہان سے آنے والے تین یونیورسٹی طالب علموں کے کیسز تھے لیکن وائرس کی مقامی منتقلی گرمیوں کے آغاز میں ہی ہزاروں میل دور دہلی اور ممبئی میں ہو چکی تھی۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 15000 رضاکاروں میں سے 29 فی صد میں اینٹی باڈیز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں کرونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیسز کی ایک بڑی تعداد ابھی تک ایسی ہے جو سامنے نہیں آ سکی۔

ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد آبادی والے شہر ممبئی میں کئی علاقوں سے جولائی میں حاصل کردہ نمونوں کے مطابق 16 فی صد افراد میں اینٹی باڈیز موجود پائی گئیں ہیں۔

سروے کے مطابق مشترکہ بیت الخلا، کم جگہ پر زیادہ افراد اور سماجی دوری کے اصولوں پر عمل نہ کرنا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا