ٹرمپ انتظامیہ بند کمرے میں انتخابی جلسوں پر بضد کیوں؟

اگرچہ کرونا وائرس کی وبا نے امریکی صدارتی مہم کے لیے ہونی والی بے شمار تقاریب کا راستہ روک دیا ہے لیکن صدارتی انتخاب میں دو ماہ سے بھی کم وقت رہنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن نے ریلیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

جون میں ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بند کمرے میں ہونے والا جلسہ بہت متنازع ثابت ہوا تھا (فائل تصویر: اے ایف پی)

صدارتی انتخابی مہم میں مصروف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو بند جگہ (Indoor) میں جلسہ کرنا تھا لیکن ریاست نویڈا کے شہر ہینڈرسن کے حکام نے خبردار کیا کہ جلسے سے کرونا (کورونا) وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

کرونا وائرس کی وبا کے دوران ٹرمپ کو بند جگہوں میں جلسوں پر مسائل کا سامنا ہے۔ انہیں جون میں ایسی ہی ایک ریلی کے بعد سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اس ریلی کی وجہ سے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو ہینڈرسن شہر میں مقامی حکام کی جانب سے ریلی کے منصوبے کی مخالفت کی گئی، جن کا مؤقف تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے 50 افراد کے ایک جگہ اکٹھے ہونے  کی اجازت نہیں ہے۔

ہینڈرسن سٹی کی انتظامیہ کی ترجمان کیتھلین رچرڈز نے ایک بیان میں کہا: 'ریلی کے منتظمین کو خط کے ذریعے اور زبانی طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ جلسے کا اہتمام ریاستی گورنر کے کووڈ 19 کے پیش نظر جاری کیے گئے احکامات کی براہ راست خلاف ورزی ہو گی۔'

اگرچہ کرونا وائرس کی وبا نے امریکی صدارتی مہم کے لیے ہونی والی بے شمار تقاریب کا راستہ روک دیا ہے لیکن صدارتی انتخاب میں دو ماہ سے بھی کم وقت رہنے کے بعد ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن نے ریلیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ٹرمپ کی صدارتی مہم کے منتظمین نے کہا تھا کہ نویڈا میں ہونے والے جلسے کے موقعے پر عمارت کے داخلی راستے پر شرکا کا جسمانی درجہ حرارت چیک کیا جائے گا اور انہیں ماسک دے کر اسے چہرے پر لگانے کی ہدایت کی جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹرمپ کی صدارتی مہم کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر ٹم مرٹاگ نے رپورٹروں کو بتایا کہ اگر آپ سڑک پر مظاہرہ کرنے والے ہزاروں افراد میں شامل ہو سکتے ہیں یا ہنگاموں کے دوران دکانیں جلا سکتے ہیں تو اس صورت میں پہلی ترمیم کے قانون کے تحت امریکی صدر کی بات سننے کے لیے پرامن طور پر ایک جگہ اکٹھے بھی ہو سکتے ہیں۔

جون میں ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں ٹرمپ کا بند کمرے میں ہونے والا جلسہ بہت متنازع ثابت ہوا تھا۔ بند کمرے میں ہونے کے باوجود جلسے کے زیادہ تر شرکا نے ماسک پہننے اور سماجی دوری اختیار کرنے سے انکار کر کے ٹرمپ انتظامیہ کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی تھی۔

20 جون کو ہونے والی ریلی کے چند ہفتے کے بعد ٹلسا میں کرونا وائرس کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہوا اور محکمہ صحت کے مقامی حکام نے کہا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ بڑے اجتماعات اس کا ایک سبب ہوں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ