خاتون ویڈیو بناتے ہوئے موٹروے پر چلتی گاڑی سے گر گئیں

سرے پولیس افسران نے بتایا کہ یہ خاتون ہفتے کو دن 1.30 منٹ پر جنکشن چھ اور کلاکٹ سروس ایریا کے مابین ’لائیو لین‘ میں گر گئیں۔

کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی( اے ایف پی)

برطانیہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ ایک خاتون ایم 25 موٹروے پر چلتی گاڑی سے اس وقت گر گئیں جب وہ کھڑکی سے باہر نکل کر سنیپ چیٹ کی ویڈیو بنا رہی تھیں۔

سرے پولیس افسران نے بتایا کہ یہ خاتون ہفتے کو دن 1.30 منٹ پر جنکشن چھ اور کلاکٹ سروس ایریا کے مابین ’لائیو لین‘ میں گر گئیں۔

اگرچہ انہیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں، تاہم پولیس نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ’وہ شدید زخمی یا ہلاک نہیں ہوئیں۔‘

سرے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پیرامیڈیکس نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

پولیس کے روڈس پولیسنگ یونٹ نے ہیش ٹیگ ’کوئی الفاظ نہیں‘ کے ذریعے اظہار برہمی کرتے ہوئے ٹویٹ کیا: ’اگلی نشست کا مسافر # ایم 25 کے ساتھ سنیپ چیٹ ویڈیو فلماتے ہوئے گاڑی سے باہر نکل آیا تھا۔ اس کے بعد وہ کار سے باہر اور براہ راست لین میں جا گری۔ یہ صرف قسمت کی بات ہے کہ وہ شدید زخمی یا ہلاک نہیں ہوئیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹویٹر استعمال کرنے والوں نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا۔ ایک شخص نے جواب میں کہا: ’اس کے بارے میں سب سے خراب بات یہ ہے کہ اگر اسے کوئی دوسری گاڑی ٹکر مار دیتی تو اس کے ڈرائیور کو اپنی پوری زندگی اس کے ساتھ ہی رہنا پڑتا۔ کوئی بھی انسانوں کو موٹر وے پر ڈاج کرنے کی توقع نہیں کرسکتا ہے۔ ہنگامی صورت حال اور ہنگامی سٹاپ سے ٹریفک جام اور مزید جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔‘

سرے پولیس کے ترجمان نے بتایا: ’آج صبح 1.30 بجے کے بعد ایم 25پر جنکشن چھ اور کلاکٹ لین سروسز کے مابین اہلکاروں کو طلب کیا گیا اس اطلاع پر ایک چلتی گاڑی سے کوئی گرا ہے۔

’جائے وقوعہ پر پیرامیڈیکس کے ذریعہ اس خاتون کا علاج کیا گیا اور اس کی چوٹیں جان لیوا نہیں تھیں۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا