سابق آسٹریلوی بلے باز اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر ڈین جونز 59 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈین جونز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) براڈ کاسٹرز کے ساتھ اپنے معاہدے کی تکمیل کے لیے بھارتی شہر ممبئی میں موجود تھے۔
ڈین جونز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔ وہ پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پھر کراچی کنگز کے کوچ رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ڈین جونز نے اپنے کرکٹ کریئر میں 52 ٹیسٹ اور 164 ایک روزہ میچز کھیلے تھے۔ وہ 1984 سے 1992 تک آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ڈین جونز نے 46.55 کی اوسط سے 3631 رنز بنائے جبکہ ایک روزہ میچز میں ان کی اوسط 44.61 تھی۔ انہوں نے اپنے کریئر میں مجموعی طور پر 6068 رنز بنائے، جن میں سات سنچریاں اور 46 نصف سنچریاں شامل تھیں۔
اس سب کے علاوہ وہ ایک طویل عرصے تک کوچنگ اور کمنٹری بھی کرتے رہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے ہی اس کا حصہ بنے رہنے والے ڈین جونز کی موت کی خبر سامنے آتے ہی ان کے چاہنے والوں اور دنیا بھر کے کرکٹرز کی جانب سے تعزیتی پیغامات آ رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے ٹوئٹر پر ان کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'ڈین جونز بہت جلدی چلے گئے۔'
Really shocking to lose a colleague and a dear friend - Dean Jones. Gone so young. Condolences to the family and may his soul rest in peace #RIPDeanJones - @cricketcomau pic.twitter.com/pckNBow5Sv
— Ravi Shastri (@RaviShastriOfc) September 24, 2020
پاکستانی سپورٹس جرنلسٹ زینب عباس نے لکھا کہ وہ ڈین جونز کی وفات کی خبر پر شاک میں ہیں۔
Shocked beyond words,just yesterday saw him do a great piece during the game b/w MI & KKR - this year 2020!! #DeanJones
— zainab abbas (@ZAbbasOfficial) September 24, 2020
پاکستان کے سابق کرکٹر اور مبصر رمیز راجہ نے اس موقع پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’ڈین جونز کی موت کا سن کر حیران ہوں۔ آپ جیسا کوئی نہیں تھا ڈینو۔ آپ ہوٹل کے کمرے میں موت کے وقت کتنا تنہا محسوس کر رہے ہوں گے، ہم مبصرین اسی سے بہت خوفزدہ ہوتے ہیں اور اس ہوٹل کے کمرے سے بے یار و مددگار چلے گئے۔ ریسٹ ان پیس میرے دوست۔‘
In complete shock to hear about Dean Jones sad passing. One of a kind you were Deano and how lonely and helpless you must have felt on your own in that hotel room-a death we commentators fear the most, and likely to meet, helpless and gone in that hotel room...RIP my friend.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 24, 2020
انڈین پریمیئر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا: ’ڈین جونز کی موت نے ہمیں حیران اور غمگین کر دیا ہے۔ ان کی اس کھیل کے لیے توانائی اور جذبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس دکھ کے لمحے میں ہماری نیک تمنائیں ان کے گھر والوں، دوستوں اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔‘
نوجوان کرکٹر اور ڈین جونز کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلنے والے شاداب خان نے کہا: ’اسلام آباد یونائیٹڈ کے بڑے سٹیج پر میرے پہلے کوچ ڈین جونز نہیں رہے۔ کوچ آپ کا شکریہ، ریسٹ ان پیس پروفیسر۔‘
My first coach at the big stage at @IsbUnited: @ProfDeano is no more. Thank you for everything coach, may you rest in peace. Rest in peace professor. pic.twitter.com/zq2Tf6WI9Q
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) September 24, 2020
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا: ’پی سی بی ڈین جونز کی موت کی خبر پر غمگین ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کے گھر والوں، دوستوں اور پوری کرکٹ دنیا سے تعزیت کرتے ہیں۔‘
بھارتی لیجنڈری بلے باز سچن تندولکر نے لکھا: ’ڈین جونز کی موت کی خبر دل توڑ دینے والی ہے۔ ایک خوبصورت شخص بہت جلدی چلا گیا۔ مجھے ان کے خلاف کھیلنے کا موقع اپنے آسٹریلیا کے پہلے دورے میں ملا تھا۔‘