مالٹا کو شہزادہ جارج کو تحفے میں ملنے والا شارک کا دانت واپس کیوں چاہیے؟

مالٹا نے معروف برطانوی میزبان اور قدرتی تاریخ کے ماہر سر ڈیوڈ ایٹن برا کی جانب سے شہزادہ چارلس کے سات سالہ بیٹے شہزادہ جارج کو تحفے کے طور پر دیے گئے شارک کے ایک بڑے دانت کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

کینزنگٹن محل میں اپنی نئی داکیومینٹری کی نجی نمائش کے بعد 94 سالہ سر ایٹن برا نے سات سالہ شہزادہ جارج کو یہ دانت پیش کیا۔ (کینزنگٹن محل ٹوئٹر)

مالٹا نے معروف برطانوی میزبان اور قدرتی تاریخ کے ماہر سر ڈیوڈ ایٹن برا کی جانب سے شہزادہ چارلس کے بیٹے شہزادہ جارج کو تحفے کے طور پر دیے گئے شارک کے ایک بڑے دانت کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ دانت ایک معدوم شارک کارکاروکلیز میگالوڈون (Carcharocles megalodon) کا فاسل ہے جو تین لاکھ سال پہلے زندہ تھی اور جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اس کی لمبائی 49 فٹ تک تھی۔ سر ایٹن برا کو یہ فاسل 60 کی دہائی میں مالٹا میں اپنے خاندان کے ساتھ چھٹیاں گزارتے ہوئے ملا تھا۔ 

کینزنگٹن محل میں اپنی نئی ڈاکیومینٹری کی نجی نمائش کے بعد 94 سالہ سر ایٹن برا نے سات سالہ شہزادہ جارج کو یہ دانت پیش کیا۔ شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک تصویر میں جارج اسے تجسس سے دیکھتے ہوئے نظر آئے۔  

تاہم مالٹا کے وزیر ثقافت ہوزے ہریرا نے کہا ہے کہ وہ اس نمونے کو اپنے ملکی ورثے کی کلیکشن میں واپس لانے کے لیے 'کام کا آغاز کرنے کو تیار ہیں۔' 

ہریرا نے 'ٹائمز آف مالٹا' کو بتایا: 'کچھ ایسی چیزیں ہیں مالٹا کے قدرتی ورثے کے لیے اہم ہیں اور جو ملک سے باہر پہنچ گئی ہیں۔ انہیں واپس لانے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے مزید کہا: 'ہم تاریخی اور آرٹ سے تعلق رکھنے والی اشیا پر بہت دھیان دیتے ہیں، مگر ایسا ہمارے قدرتی ورثے کے ساتھ نہیں کرتے۔ میں اس رویے میں بدلاؤ لانے کے لیے کوشاں ہوں۔'

مالٹا میں 'ارضیاتی اہمیت کی کسی شے' کو نکالنے یا کھدائی پر 2002 میں کلچرل ہیریٹج ایکٹ لاگو ہونے کے بعد سے پابندی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم مالٹا کی یورپی پارلیمان میں رکن روبرٹا میٹسولا نے ہریرا کے بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ان بدعنوانی کے الزامات پر دھیان دینا چاہیے جنہوں نے 2017 میں صحافی ڈیفنی کروانا گلیزیا کے قتل کے بعد ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ 

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا: یہ مذاق نہیں۔ ہم کہانی کھو چکے ہیں۔ بدعنوانی کی وجہ سے چوری ہونے والے لاکھوں کو واپس لانے کی کوشش کرنے کی بجائے مالٹا کی حکومت کی یہ ترجیح ہے وہ ایک چھوٹے بچے سے ایک شارک کا دانت واپس لینے میں لگ جائے جو اسے دنیا کے معروف قدرتی تاریخ کے ماہر نے دیا ہے۔'

ڈیفنی کروانا گلیزیا کے بیٹے میتھیو نے کہا: 'ایک میگالوڈون کا دانت ای بے پر 40 ڈالر کا مل جاتا ہے۔ کرپشن سے ہم نے اربوں یورو کھوئے ہیں۔ میری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اپنی ترجیحات درست کرے اور اہم چیزوں پر توجہ مرکوز کرے۔

کینزنگٹن محل نے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔


اس خبر کی تیاری میں ایجنسیوں کی اضافی رپورٹنگ بھی شامل ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ