'گمنام' کھلاڑی سے آئی پی ایل ٹیم کی معلومات لیک کرنے کی کوشش

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق یو اے ای میں جاری لیگ میں حصہ لینے والے ایک کھلاڑی نے بتایا کہ ان سے ٹیم کے بارے میں معلومات لیک کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا۔

2013 کے سکینڈل کے نتیجے میں چنائے سپرکنگز اور راجستھان رائلز کو 2015 میں آئی پی ایل کے دو سیزنز میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا (روئٹرز)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ اجیب سنگھ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں حصہ لینے والے ایک کھلاڑی نے بتایا کہ ان سے ٹیم کے بارے میں معلومات لیک کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا۔

اجیت سنگھ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: 'ایک کھلاڑی سے رابطہ کیا گیا جس کی اطلاع انہوں نے خود فوری طور پر کر دی۔ ہمیں علم ہے کہ کس کھلاڑی کے ساتھ رابطہ کیا گیا۔ ہم معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔' سنگھ نے مزید کہا کہ نستباً کم مشہور کھلاڑی، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، سے کہا گیا وہ اپنی ٹیم کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

سنگھ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ بائیوسکیورببل کی بدولت کھلاڑیوں سے غیرقانونی رابطے کی کوئی بھی کوشش آسانی سے نظر میں آ جائے گی۔

بی سی سی آئی نے گذشتہ ماہ ٹیکنالوجی کمپنی سپورٹس ریڈار کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔ یہ کمپنی آن لائن جوئے پر نظر رکھتی ہے۔ 2008 میں آغاز کے بعد سے آئی پی ایل پر بڑے پیمانے ہونے والے جوئے اور میچ فکسنگ کی طویل تاریخ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو گذشتہ سال کرپٹ رابطوں کی اطلاع نہ دینے پر معطل کر دیا گیا تھا۔ ان سے ایک رابطہ آئی پی ایل کے حوالے سے تھا۔ 2013 کے سکینڈل کے نتیجے میں چنائے سپرکنگز اور راجستھان رائلز کو 2015 میں آئی پی ایل کے دو سیزنز میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔

طویل عرصے بدعنوانی کے ہاتھوں متاثرہونے والی دنیا کی امیرترین کرکٹ لیگ کا تیسرا ہفتہ جاری ہے۔ کرونا (کورونا) وائرس کی وجہ سے لیگ کے تمام میچ یو اے ای میں تماشائیوں کے بغیر ہو رہے ہیں۔ تمام آٹھ ٹیموں کو بائیوسکیورببل تک محدود رکھا گیا ہے۔ لیگ 53 دن جاری رہنے کے بعد 10 نومبر کو اختتام  پذیر ہو گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ