پاکستان نے دورہ زمبابوے کا شیڈول بدل دیا

زمبابوے کی ٹیم اب تینوں ون ڈے میچ ملتان کی بجائے راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے گی۔

زمبابوے کی ٹیم نے آخری بار 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا (اے ایف پی)

پاکستان نے دورہ زمبابوے کے شیڈول میں تبدیلی لاتے ہوئے تینوں ون ڈے میچ ملتان سے راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور منتقل کر دیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ شیڈول میں تبدیلی لاجسٹک اور آپریشنل وجوہات کی بنا ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز راولپنڈی سے  کرے گا اور زمبابوے کی ٹیم 30 اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں شیڈول تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی اب لاہور کے سپرد کردی گئی ہے۔ یہ میچز سات، آٹھ اور 10 نومبر کو اب قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ لاجسٹک اور آپریشنل وجوہات کے سبب ملتان کا وینیو دستیاب نہیں تھا، لہٰذا انہوں نے سیریز کے شیڈول کا دوبارہ جائزہ لیا اور ایک ایسا شیڈول ترتیب دیا ہے جو دونوں ٹیموں، میچ آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور دیگر متعلقہ حکام کے لیے موزوں ہے۔

‘ہم نومبر میں لاہور میں متوقع سموگ کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات سے مسلسل رابطے میں رہیں گے اور اگر اس دوران کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو اس پر غور کیا جائے گا۔’

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی دستیابی سے واضح ہوتا ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے میچوں کے انعقاد  سے متعلق کوئی غیر یقینی نہیں اور پاکستان کوشش کرے گا وہ لیگ کا فاتحانہ آغاز کرکے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرسکے۔

اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم نے آخری بار 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں دونوں  ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے تھے۔ اس دورے کے بعد سری لنکا، بنگلہ دیش اور ایم سی سی کرکٹ ٹیموں نے بھی پاکستان میں مختلف طرز کی کرکٹ کے میچز کھیلے۔

بیان کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چاروں میچز اب 14، 15 اور 17 نومبر کو لاہور میں شیڈول ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ