پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے آفیشل ترانے پر مداحوں کے ملے جلے تاثرات سامنے آئے تھے لیکن میوزک گروپ ’پُٹھی ٹوپی گینگ‘ کا ترانہ لوگوں میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ، طلحہٰ انجم اور طلحہ یونس نے گایا تھا، جس میں خاص طور پر پنجابی گلوکارہ نصیبو لعل پر بہت تنقید کی گئی تھی۔
لیکن دو روز قبل ’پُٹھی ٹوپی گینگ‘ کی جانب سے یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے گانے ’چل جواناں‘ کو اب تک پانچ لاکھ سے زائد بار دیکھا اور سنا جاچکا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی لوگ اس نئے ترانے کو شیئر کرکے اسے سراہ رہے ہیں۔
علی ایان کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک صارف نے اس ترانے کو ’زبردست‘ قرار دیا۔
#PSL6Anthem @DennisCricket_ @realshoaibmalik check this song it's aowsem pic.twitter.com/Iv7g7sU7NL
— ALI Ayan (@Hussnainali1725) February 14, 2021
علی کہلون نامی ایک صارف نے لکھا: ’پی ایس ایل 6 کا یہ ترانہ ’گروو میرا‘ سے بہت بہتر ہے۔‘
This PSL6 song is much better version than #GrooveMera#PSL6Anthem #pawrihorihai pic.twitter.com/vnpL0DRNuG
— Ali Kahloon (@AliKahloon007) February 14, 2021
ترانے کی ویڈیو میں نظر آنے والےبھولا ریکارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بابر علی نے لکھا: ’پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے سے لاکھ گنا بہتر ہے۔‘
Is bandy ny sab k Dil Jeet lye yr.. PSL6 k official anthem sy lakh guna behtar hai#ChalJawana #bholarecord #PSL6Anthem @TheRealPCB pic.twitter.com/b2pBbZNKgq
— BaBar li (@itz_Babar456) February 15, 2021
دیگر لوگوں نے بھی اس ترانے کی تعریفیں کیں۔
Even this song is far better then Psl 2021 anthem. LOTS of love to you guy's...#ganitiger#bholarecord #ChalJawana #PSL6 pic.twitter.com/lIlT1Qdf0Z
— SB (@SariaBhatti5) February 15, 2021
Tbh i was expecting something cringe but it is good. It has the beat and all that.Good work #ChalJawana pic.twitter.com/1Cb1mxLRBB
— Muhammad Danish (@daniispeaks) February 15, 2021