ایران اور عالمی طاقتوں میں جوہری معاہدہ بچانے کے مذاکرات ’کامیاب‘: روسی سفارتکار

ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے مذاکرات میں حصہ لینے والے ایک روسی سفارت کار کا کہنا تھا کہ منگل کی میٹنگ ’کامیاب‘ رہی ہے ، اگرچہ معاملات کی بازیافت کی کوششوں میں وقت لگے گا۔

(اے ایف پی)

ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے مذاکرات میں حصہ لینے والے ایک روسی سفارت کار نے کہا کہ منگل کی میٹنگ ’کامیاب‘ رہی ہے ، اگرچہ بازیافت کی کوششوں میں وقت لگے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویانا میں مقیم روسی نمائندے میخائل الیانوف نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ایران سے متعلق جوائنٹ کمپریہنسو پلان آف ایکشن(جے سی پی اواے) کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس کامیاب رہا ہے۔ تاہم مشترکہ کمیشن فوری طور بحال نہیں ہوگا اس میں کچھ وقت لگے گا۔ کتنا وقت لگے گا؟کوئی نہیں جانتا۔‘

آسٹریا کے دارالحکومت میں ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ہونے والے معاہدے کو ختم ہونے سے بچانے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے ، صدر جو بائیڈن کی وائٹ ہاؤس آمد کے بعد امریکہ پہلی بار بالواسطہ شمولیت اختیار کر رہا ہے۔ امریکہ 2018 میں معاہدہ سے دستبردار ہوگیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا