دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا میلا سجنے میں اب سو روز باقی رہ گئے ہیں۔ باقاعدہ آغاز سے قبل جاپان کے اہم شہروں میں اولمپکس رنگز کی رونمائی کی جا رہی ہے۔
ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین محفوظ ترین ایونٹ کے لیے پر امید ہیں۔
ایک سال تاخیر سے منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں تقریباً 11 ہزار کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے، مگر اس سال انہیں سخت پابندیوں کا سامنا ہو گا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس موقع پر آئی او سی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ جان کوٹس کا کہنا تھا کہ اولمپکس مقابلوں کا انعقاد ضرور ہو گا۔
’مقابلوں کو آغاز 23 جولائی کو ہو گا، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس مرتبہ کے مقابلے سب سے محفوظ ہوں گے۔‘