مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو ہر روز دس بار خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو معطر کرنے کے لیے اعلیٰ ترین کی خوشبو استعمال کی جاتی ہے۔
ان مقدس مقامات پر خوشبو کا استعمال خصوصی مواقعوں جیسے ماہ رمضان، حج اور جمعہ کے دنوں میں مزید بڑھا دیا جاتا ہے۔
مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو معطر کرنا اسلام کے سب سے مقدس مقام اور یہاں عبادت کرنے والوں کے لیے بطور خدمت اور عقیدت انجام دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس عمل کا مقصد مسجد الحرام میں عمرے کے لیے آنے والوں، نماز پڑھنے اور زیارت کے لیے آنے والے ہزاروں افراد کو روحانیت اور تقدیس کی فضا فراہم کرنا ہے۔
مسجد میں مہک کے لیے روزانہ 60 کلوگرام عود جلائی جاتی ہے، اس مقصد کے لیے 60 برنرز دن رات کام جاری رکھتے ہیں۔