’پاکستانی وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے کوئی ملاقات طے نہیں‘

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا: ’وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے متحدہ عرب امارات کے موجودہ دورے کے موقع پر (بھارتی ہم منصب سے) ایسی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔‘

(فائل فوٹو: اے ایف پی)

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران ان کی اور بھارتی ہم منصب ڈاکٹر ایس جے شنکر کے درمیان ممکنہ ملاقات سے متعلق میڈیا سوالات کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ایسی کسی بھی ملاقات کے امکان کو رد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا: ’وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے متحدہ عرب امارات کے موجودہ دورے کے موقع پر (بھارتی ہم منصب سے) ایسی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔‘

قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمود نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔

وزیر خارجہ اس دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر کی وضاحت کریں گے۔

وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ہے۔

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے اس دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان