افریقی ملک مالی کی ایک خاتون نے ایک وقت میں نو بچوں کو جنم دیا ہے۔
بچوں کی پیدائش کی تصدیق مالی کے وزیر صحت اور مراکش کے اس کلنک نے کی ہے جس میں خاتون کی دیکھ بھال ہو رہی ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ کسی خاتون نے ایک وقت میں نو بچوں کو جنم دیا ہو اور وہ سارے ہی زندہ ہوں۔
مالی کے وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ماں اور ان کی پانچ بیٹیاں اور چار بیٹے ’صحت مند ہیں۔‘
حلمیہ کے ہاں ساتھ بچے متوقعے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 25 سالہ حلیمہ کو مالی کی حکومت نے بہتر طبی سہولیات کے لیے مراکش بھیجا تھا جہاں ان کے ہاں منگل کو آپریشن کے ذریعے نو بچوں کی پیدائش ہوئی۔
کاسابلانکا میں واقعے نجی کلنک کے ڈائریکٹر یوسف الاوی نے مرکش کے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ مالی میں ڈاکٹروں نے ڈیڑھ ماہ قبل ان سے اس کیس کے حوالے سے رابطہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ نو بچوں کی توقع نہیں کر رہے تھے۔
اے پی کو ایک ای میل میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ ایک وقت میں سب سے زیادہ پیدائشوں کا ریکارڈ فل الوقت آٹھ ہے اور وہ مراکش میں ہونے والی پیدائشوں کی تصدیق کر رہے ہیں۔
اس وقت سب سے زیادہ زندہ بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ امریکی نادیہ سلیمان کے نام ہے جنہوں نے 2009 میں آٹھ بچوں کو جنم دیا۔