تمام ٹیموں کے کپتان امارات میں پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم

دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز پانچ میچز میں چھ پوائنٹس کے ساتھ فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جس کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ اسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

کراچی کنگز اپنے بہتر رن ریٹ ی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے (اے ایف پی فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی تمام ٹیموں کے کپتان متحدہ عرب امارات میں میچوں کے منتظر ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ایک علامیے کے مطابق دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز پانچ میچز  میں چھ پوائنٹس کے ساتھ فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔  پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چھ پوائنٹس ہیں مگر بہتر نیٹ رن ریٹ (0.697)کی وجہ سے کراچی کنگز پہلے نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کا دوبارہ آغاز کھلاڑیوں اور لیگ کے مداحوں کے لیے بہت خوش آئند خبر ہے۔

انہوں نے کہا: ’ ہم نے کراچی میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کیا اور اب متحدہ عرب امارات پر بھی اسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ مارٹن گپٹل اور تھیسارا پریرا جیسے تجربہ کار ٹی ٹوئنٹی سپیشلسٹ کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹ کے ذریعے سکواڈ میں شمولیت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا  کا کہنا تھا کہ وہ لیگ کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ ان کے بقول متحدہ عرب امارات میں زلمی کا ریکارڈ شاندار رہا ہے اور وہاں کی کنڈیشنز ہمیشہ زلمی کے لیے موزوں رہی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ٹیموں کی طرح ہم نے بھی متبادل غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرلیا ہے، فابین آلین، رؤمان پاؤل اور فیڈل ایڈورڈز ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ ہیں، کوشش کریں گے ان تینوں کھلاڑیوں کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر متحدہ عرب امارات میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں۔

اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے  یو اے ای میں ان کی کرکٹ سے کئی حسین یادیں وابستہ ہیں، کیونکہ ان کی ٹیم نے یہاں کھیلا گیا ایڈیشن 2016 جیتا تھا اور اس کے اگلے ساتھ اچھی کارکردگی کی وجہ سے انہیں قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔
شاداب کا کہنا تھا: ’ہم ایک بار پھر متحدہ عرب امارات میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرامید ہیں۔‘

لاہور قلندرز: کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ لیگ کے کراچی میں کھیلے گئے میچز بہت سنسنی خیز رہے، گوکہ قلندرز کی ٹیم فی الحال چوتھی پوزیشن پر موجود ہے تاہم پوائنٹس ٹیبل پر براجمان ابتدائی تینوں پوزیشنز کی ٹیموں کے پوائنٹس بھی قلندرز کے برابر ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈیشن کے بقیہ میچز  متحدہ عرب امارات میں ہونے سے ہمیں یو اے ای میں اپنا پرانا ریکارڈ بہتر کرنے کا بھی موقع مل رہا ہے، اور ان کے کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ بلاشبہ کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے ابتدائی میچز میں ہماری کارکردگی متاثرکن نہیں رہی تاہم ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں بہترین غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنے کے بعد اب ہمیں متحدہ عرب امارات میں بہتر کھیل کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلنگ اور آلراؤنڈر زکے شعبے کو تقویت ملی ہے، شاہد آفریدی، محمد رضوان اور عثمان قادر جیسے ٹی ٹوئنٹی سپیشلسٹ کی موجودگی سے ہمارا سکواڈ بہت بہتر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ لیگ کے التوا سے قبل آخری میچ میں ہدف کا کامیابی سے دفاع کرنے سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا، ہم اسی اعتماد کے ساتھ یو اے ای کے میدانوں کا رخ کریں گے، وہاں کی پچز اور کنڈیشنز ہمیشہ ہمارے لیے سازگار رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی سپیشلسٹ  آندرے رسل کی آمد سے ہمارا سکواڈ مزید مضبوط ہوگا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ