پی ایس ایل کے باقی میچ ابوظہبی میں کروانے کی منظوری

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز ابوظہبی میں کروانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے تمام معاملات پر مکمل منظوری مل گئی ہے۔

(فائل فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز ابوظہبی میں کروانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے تمام معاملات پر مکمل منظوری مل گئی ہے۔

پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد پی ایس ایل سکس ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ’ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل  تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، جس پر ہم بہت خوش اور ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔‘

وسیم خان کا کہنا ہے کہ ’ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں، جنہوں نے ایونٹ کے انعقاد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’پی سی بی ایونٹ کے انعقاد سے متعلق معاملات کو تیزی سے حتمی شکل دینے کے لیے تمام فرنچائز مالکان سے مشاورت کی جائےگی، جس کی مکمل تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔‘

وسیم خان نے کہا کہ وہ اس موقعے پرپی سی بی اسٹاف کے شکرگزار ہیں جنہوں نے جون میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود سخت محنت جاری رکھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی چند بہترین کرکٹ لیگز میں ہوتا ہے، جو اعلیٰ معیار کی نشریاتی کوریج کے ذریعےشائقین کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی حمایت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ