پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز جون میں کروانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائزز کے نمائندگان نے یہ متفقہ فیصلہ جمعرات کو ہونے والے ایک ورچوئل اجلاس میں کیا ہے۔

پی ایس ایل 6 کو رواں ماہ ہی کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا (اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز رواں سال ہی جون میں کراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا اعلان پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائزز کے نمائندگان نے یہ متفقہ فیصلہ جمعرات کو ہونے والے ایک ورچوئل اجلاس میں کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی اپریل سے مئی اور اگست سے ستمبر میں بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کی ونڈو کو ایونٹ کے لیے سب سے موزوں قرار دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز اب قومی کرکٹ ٹیم کی 13 مئی کو زمبابوے سے واپسی اور 26 جون کو انگلینڈ روانگی کے درمیان شیڈول کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 میں کل 14 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جب کہ 34 میچز مزید کھیلے جانے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی سی بی انتظامیہ ایونٹ کے بقیہ میچوں سے متعلق آپریشنل اور لاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد فرنچائز مالکان اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے ابتدائی میچز کے دوران ہی سات کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد لیگ چار مارچ کو ملتوی کردی گئی تھی۔

کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد اس وقت کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکیٹیو وسیم خان نے کہا تھا کہ اس سب سے اعتماد متاثر ہوا ہے جسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے محنت کرنا ہوگی۔

پی ایس ایل کے ملتوی ہونے سے پاکستان کرکٹ کو شدید زک پہنچی ہے اور اس کے اثرات کافی دیر پا اور شدید ہو سکتے ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ برس پی ایس ایل 5 بھی کرونا کے باعث ملتوی کرنا پڑی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ