مختصر دورانیے کی وڈیوز کی معروف ایپ ٹک ٹاک نے ماڈل، اداکارہ اور سابق پورن سٹار میا خلیفہ کا اکاؤنٹ پاکستان میں بند کر دیا ہے۔
تاحال اس حوالے سے کوئی بیان تو سامنے نہیں آیا ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا میا خلیفہ کا اکاؤنٹ ٹک ٹاک نے خود بند کیا یا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے کہنے پر ایسا کیا گیا ہے۔
تاہم میا خلیفہ نے اپنے اکاؤنٹ کے بند ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پاکستانی فینز کے لیے اپنی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز ٹوئٹر پر شیئر کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
میا خلیفہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے پاکستانی مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ ’ملک میں میرا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند کرنے پر میں پاکستان کا خاص طور پر ذکر (شاؤٹ آؤٹ) کرنا چاہوں گی۔ اب سے میں اپنے ان پاکستانی فینز کے لیے اپنی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز ٹوئٹر پر شیئر کروں گی جو فاشزم (کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں) کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ گذشہ چند ماہ کے دوران ٹک ٹاک کو عدالتی حکم کے تحت یہ کہہ کر بند کر دیا گیا تھا کہ اس سے ملک میں ’غیراخلاقی‘ مواد پھیل رہا ہے۔ تاہم بعد میں عدالت نے ملک میں ٹک ٹاک کو بحال کرنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس ایپ پر ‘غیر اخلاقی’ مواد اپلوڈ نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اب یہ تو واضح نہیں کہ میا خلیفہ کے اکاؤٹ بند ہونے کی وجہ کیا ہے تاہم ٹوئٹر پر ان کے مداح اس حوالے سے بات ضرور کر رہے ہیں۔
جیسا کہ احمد نامی ایک صارف نے پاکستان میں کسی سیاسی جلسے کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’یہ سب آپ کے نام کے نعرے لگا رہے ہیں، ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔‘
اسی طرح سعد الرحمان نامی ٹوئٹر صارف نے کہا: ’جانو ہم وی پی این چلا لیں گے، ٹینشن نہیں ہے۔‘
جبکہ بظاہر ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے میا خلیفہ کے پاکستانیوں کے لیے ویڈیوز شیئر کرنے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اور ہم بھارتیوں کا کیا ہوگا، ہمارے پاس تو انڈیا میں ٹک ٹاک بھی نہیں ہے۔ تو ہمارے لیے کیا آفر ہے۔‘