’بھائی ایسٹرا زینیکا کا تو نام بھی نہ لیں‘

پاکستان میں سرکاری سطح پر چین کی تیار کردہ سائنو ویک ویکسین لگائی جا رہی ہے لیکن بیرون ملک سفر کرنے والے افراد ایسٹرا زینیکا کی عدم دستیابی کے باعث ویکسین لگوانے سے قاصر ہیں۔


پاکستان میں کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے حکومت کی پرزور مہم جاری ہے۔ جب کہ کئی عوامی مقامات پر جانے کے لیے بھی ویکسین لگوانا لازمی قراد دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان بھر سے سینکڑوں شہری ایسے بھی ہیں جنہوں نے بیرون ملک سفر پر روانہ ہونا ہے۔ ایسے میں کئی ممالک نے اپنے ملک میں داخلے کے لیے ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

پاکستان میں سرکاری سطح پر چین کی تیار کردہ سائنو ویک ویکسین لگائی جا رہی ہے لیکن بیرون ملک سفر کرنے والے افراد ایسٹرا زینیکا کی عدم دستیابی کے باعث ویکسین لگوانے سے قاصر ہیں۔

پورے ملک میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی قلت ہے۔ خصوصاً اسلام آباد میں جہاں انتظامیہ نے ایف نائن پارک میں ایک وسیع ویکسینیشن سنٹر قائم کر رکھا ہے۔ یہاں ایسٹرا زینیکا ویکسین کئی روز سے دستیاب ہی نہیں ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہری اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں جیسے پشاور، دیر، چکوال، نوشہرہ وغیرہ سے یہاں اس غرض سے آتے ہیں کہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے ان کو ویکسین لگوانے کی شرط پوری کرنی ہے، لیکن یہاں پہنچنے پر معلوم ہوتا ہے کہ کئی روز سے ویکسین دستیاب ہی نہیں ہے۔

مشکلات سے دوچار کئی افراد سے بات کرنے پر معلوم ہوا کہ کسی نے سعودی عرب تو کسی نے قطر جانا ہے لیکن ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے وہاں ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں ہیں۔ 

دوسری جانب انتظامیہ نے ویکسینیشن سنٹر کے گیٹ پر ایک فلیکس آویزاں کر رکھا ہے کہ یہاں ایسٹرا زینیکا اور فائزر ویکسینز دستیاب نہیں۔ جب کہ سنٹر کے عملے سے معلوم کرنے پر جواب ملا کہ ’بھائی ایسٹرا زینیکا کا تو نام بھی نہ لیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا