ڈینٹسٹ سے چوری کرنے والی خاتون پر 13 دانت نکالنے کا الزام

امریکی ریاست نیواڈا میں گرفتار کی گئی ایک خاتون نے پولیس کو اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے سابقہ دفتر میں چوری کی اور بے ہوشی کی دوا کا استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کے دانت بھی نکالے۔

نیواڈا کی واشو کاؤنٹی میں ملزم لورئل ایکھ، جو ڈینٹسٹ نہیں ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نےدانت نکالنے کا پروسیجر  کیاجسے بغیر لائیسنس  کرنا  غیر قانونی ہے (پکسابے)

امریکی ریاست نیواڈا میں پولیس کا کہنا ہے ایک ڈینٹسٹ کے دفتر میں چوری کی غرض سے گھسنے والی ایک خاتون نے ایک شخص کے 13 دانت بھی نکالے۔

نیواڈا کی واشو کاؤنٹی میں ملزم لورئل ایکھ، جو ڈینٹسٹ نہیں ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے یہ طبی پروسیجر کیا جسے بغیر لائیسنس کرنا غیر قانونی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کہ وہ مئی میں ایک ڈینٹسٹ کے دفتر سے 22 ہزار 861 ڈالر نقد اور چیکس کی چوری کے حوالے سے تحقیقات کر رہے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پولیس رینو شہر میں اس وقت جائے وقوعہ پر پہنچی جب دیر رات کو دفتر کا سکیورٹی آلارم بجا۔ وہاں پہنچنے پر پولیس کو دروازا کھلا اور ایک کھڑکی ٹوٹی ہوئی ملی۔

42 سالہ ایکھ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس دفتر میں پہلے کام کیا کرتی تھیں۔ ان کے بقول دانت نکالنے کا عمل چوری کے دن سے مختلف دن پر ہوا اور اس میں ایسی بے ہوشی کی دوا کا استعمال کیا گیا جسے دفتر پھینک چکا تھا۔

واشو کاؤنٹی کے شیریف آفس سے جاری بیان کے مطابق: ’تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ بھی معلوم ہوا کہ ایکھ نے چوری سے قبل کسی اور دن اور وقت ایک شخص کے 13 دانت بھی نکالے۔‘

بیان کے مطابق: ’ایکھ نے کئی افراد، بشمول تفتیشی اہلکاروں، کو بتایا کہ انہوں نے یہ پروسیجر کیا اور اس میں ڈینٹسٹ کے دفتر کی جانب سے پھینکی گئی بے ہوشی کی دوا کا استعمال کیا۔‘

ایکھ کو رواں ہفتے گرفتار کیا گیا اور ان پر چوری، ڈکیتی، ڈکیتی کرنے کی سازش اور میڈیکل لائیسنس کے بغیر آپریشن کرنے کے الزامات میں فرد جرم عائد کیا گیا۔  

وہ واشو کاؤنٹی کی تحویل میں ہیں اور ان کی زمانت 20 ہزار ڈالر کے بانڈ پر سیٹ کی گئی ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ