امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جمعے کی شام ’سین ڈیاگو‘ شہرکی ایک جیل میں 53 سال سے قید فلسطینی سرحان بشارہ سرحان کی پیرول پر رہائی کا فیصلہ تاحال مشروط ہے۔
سرحان بشارہ فلسطینی قیدی ہیں جنہیں ایک سابق سینیٹر کے قتل کے جرم میں عمر قید کا سامنا ہے۔ انہوں نے سین ڈیاگو میں پانچ جون 1968 کی رات ایک امریکی سینیٹر کو قتل کر دیا تھا۔
قتل ہونے والے سینیٹر رابرٹ کینیڈی تھے جنہوں نے اس سال امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینا تھا۔ اس وقت کے سروے اندازوں میں ان کی کامیابی یقینی دکھائی دے رہی تھی۔ وہ لاس اینجلس میں واقع ’ایمبیسیڈر‘ ہوٹل میں ایک انتخابی تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس وقت سرحان نے انہیں چارگولیاں ماریں جس کے نتیجے میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرکی موت واقع ہوگئی تھی۔
پولیس نے چند منٹ کے اندر سرحان کو سینیٹر کینیڈی کے قتل میں ہال سے گرفتار کر لیا جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت نے 1969 میں انہیں سزائے موت سنائی۔
کیلی فورنیا ریاست میں سزائے موت ختم ہونے کے بعد ان کی سزا عمر قید میں بدل گئی۔ ان کے پاس امریکی شہریت نہیں تھی البتہ ان کے پاس اردنی شہریت تھی۔
العربیہ اردو کے مطابق وہ ہر پانچ سال بعد اپنی رہائی کی اپیل کرتے رہتے۔ انہوں نے اپنی رہائی کے لیے 15 بار اپیل کی۔
گذشتہ جمعے ان کی خاتون وکیل کی طرف سے ایک بار پھر مشروط رہائی کی درخواست دی گئی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ استغاثہ نے ان کی رہائی کے لیے دی گئی درخواست کی مخالفت نہیں کی۔
سرحان کوجس لمحے گرفتار کیا گیا اس وقت سینیٹر پیٹھ کے بل گرے ہوئے تھے اورگولیاں لگنے کے بعد زندگی اور موت سے لڑ رہے تھے۔
جمعے کولاس اینجلس کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی جارج گیسکن نے اعلان کیا کہ اگر کیلیفورنیا پیرول بورڈ کے ارکان نے اس فیصلے کو قبول کیا تو وہ سرحان کی رہائی پر اعتراض نہیں کریں گے۔
امریکہ کے بعض ذرائع ابلاغ نے سرحان کی وکیل اینجلا بیری کا ایک بیان نشر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے موکل کی مشرط رہائی کا فیصلہ اس بات پر مبنی ہے کہ سرحان آج کون ہیں نہ کہ ان کے ماضی کے فعل پر کیا جائے گا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عدالت میں پیشی کے موقعے پرمقتول سینیٹر کے بیٹے نے بھی 77 سالہ سرحان کی رہائی کی حمایت کی ہے۔
سرحان بشارا سرحان 77 سال قبل مقبوضہ بیت المقدس میں پیدا ہوئے۔ وہ 12 سال کی عمر میں اپنے والدین اور چاربھائیوں کے ساتھ امریکہ منتقل ہو گئے۔
1967 میں مصر، شام اور اردن کی شکست کی پہلی سالگرہ پر کینیڈی کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول کے نو بچے اور ایک بیوہ حیات ہیں۔ بیوہ خاتون کی عمراب 93 سال ہے۔