پاکستانی تجزیہ کار اور سماجی کارکن ریما عمر ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان کی وجہ سے زیر تنقید ہیں۔
پچھلے دنوں ریما، جو وکیل ہیں، نے اپنی ایک ٹویٹ میں چین کی ڈاکٹر یوئن یوئن اینگ کی کتاب ’چائناز گلڈڈ ایج‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ چین کا ماڈل پاکستان میں لانا چاہتے ہیں ان کو یہ خبر ہونی چاہیے کہ چین کی ترقی میں کرپشن کا ہاتھ ہے اور ’ایکسیس منی‘ بھی ایک طرح کی کرپشن ہی ہے۔
“Access money” -a kind of corruption - was a catalyst for rapid growth in China. Dr Ang calls it “steroids of capitalism”
— Reema Omer (@reema_omer) September 3, 2021
Does that make corruption good? No. But it’s an important part of China’s development story that those who wish to understand/emulate China must engage with https://t.co/JNKtZ7Uruw
ان کی ٹویٹ کے بعد بہت سے صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریما شاید کرپشن کے حق میں وضاحت پیش کر رہی ہیں حالانکہ ان کا اصرار رہا کہ وہ ایسا کچھ نہیں کہہ رہیں۔
سوینگالی نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ریما عمر ایک مشن پر نکلی ہوئی ہیں جس کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ ترقی کا دارومدار کرپشن پہ ہے۔
Reema Omer has been on a mission to prove Corruption=Growth based on a book 'China's Gilded Age' which one wonders if she has read herself bcoz she massively misunderstands the concept of corruption & its link to Chinese growth as presented in the book 1/n https://t.co/Fmw77orppI
— Svengali (@Ronin212) September 5, 2021
دوسری جانب کتاب کی مصنفہ ڈاکٹر اینگ نے بھی ریما کی ٹویٹ کے جواب میں وضاحت کی جو تشریح ریما نے ان کی کتاب کی ہے، وہ غلط تھی۔ ’میری کتاب یہ بات واضح کرتی ہے کہ کرپشن ، کسی بھی نشے کی طرح خطرناک ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ان کی کتاب کی تشرح ہر کسی کا حق ہے اور ان کے اور ریما کے درمیان احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے ٹوئٹر پر بات چیت ہوئی۔
In a civil society, anyone, including Reema, is free to interpret my book and express their interpretation. And I am also free to respond.
— Yuen Yuen Ang (@yuenyuenang) September 6, 2021
I had a respectful exchange with @reema_omer.
There is no malice, no grudge, and no humiliation involved.
خرم حسین نے اپنی ٹویٹ میں ریما سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوتا کہ اگر لوگ یہ سمجھ پاتے کے ریما کہنا کیا چاہتی ہیں، انہوں نے یہ کبھی نہیں بولا کہ کرپشن اچھی ہوتی ہے۔
It would have been better if you had understood where @reema_omer was coming from before weighing in. She never said "corruption is good" as is being alleged.
— Khurram Husain (@KhurramHusain) September 5, 2021
But prof, you should know that "access money" of the sort you talk about is central to how growth has been pumped... https://t.co/yuBdWpdd1M