گانے کے ساتھ منفرد انداز میں ڈھول بجانے والا فنکار

کامران عباس پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں مدعو کیے جاتے ہیں، جہاں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شرکا کی داد وصول کرتے ہیں اور ان کا روزگار بھی اسی سے وابستہ ہے۔

موسیقی اور تقریبات میں ڈھول کی ایک الگ ہی اہمیت ہے، یہی وجہ ہے کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ جہاں ڈھول بجے، وہاں لوگوں کو اس کی تھاپ پر ناچنے سے روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ڈھول بجانے کا فن برصغیر میں کافی پرانا ہے، خاص طور پر پاکستان میں بہت سے ڈھول ماسٹر دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوا رہے ہیں۔

لیکن پنجاب کے شہر تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈھول ماسٹر کامران عباس نے حال ہی میں سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی ہے۔

انہوں نے ڈھول کے ساتھ گانے کا ٹرینڈ بھی متعارف کروایا ہے، جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا۔

وہ ڈھول تو مخصوص انداز میں بجاتے ہی ہیں، ساتھ میں مختلف گلوکاروں کے گانے بھی گاتے ہیں جنہیں شائقین کافی پسند کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کامران عباس پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں مدعو کیے جاتے ہیں جہاں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شرکا کی داد وصول کرتے ہیں اور ان کا روزگار بھی اسی سے وابستہ ہے۔

کامران عباس نے لاہور میں انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈھول کا فن ان کی خاندانی میراث ہے۔ ان کے آباؤ اجداد بھی اسی فن سے وابستہ تھے اور یہ ان کا پیشہ بھی تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بزرگوں نے اس فن کو اپنے علاقے تک رکھا لیکن وہ پورے ملک اور سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔

بقول کامران: ’میرا ڈھول بجانے کا مخصوص انداز اور ساتھ گانے کا ٹچ زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا