پیلے رسولی کے آپریشن کے بعد ’بہتر صحت‘ میں

برازیلین فٹ بال لیجنڈ پیلے کی بیٹی کا کہنا ہے کہ والد سرجری کے بعد انتہائی نگہداشت وراڈ سے جلد منتقل کر دیے جائیں گے۔

دنیا میں فٹ بال کے بہترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے80 سالہ پیلے کچھ سالوں سے صحت کے مسائل میں گھرے ہیں اور کئی بار ہسپتال میں داخل ہو چکے ہیں (اے ایف پی فائل)

برازیلین فٹ بال لیجنڈ پیلے ساؤ پاؤلو کے ایک ہسپتال میں مشتبہ رسولی کے آپریشن کے بعد اب انتہائی نگہداشت وارڈ سے نکلنے والے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ان کی ایک بیٹی کیلی ناسی مینٹو نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے والد کی صحت کے حوالے سے انگریزی اور پرتاگلی میں ایک میسج پوسٹ کیا جس کے ساتھ پیلے کی تصویر بھی تھی۔

انہوں نے لکھا: ’سرجری کے بعد وہ بہت بہتر ہیں، تکلیف میں نہیں ہیں اور موڈ بھی اچھا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک دو دن میں ہسپتال کے عام کمرے میں منتقل ہو جائیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مداحواں کا والد کے لیے نیک تمنائیں اور دعاؤں کے لیے شکریہ ادا کیا۔

ہسپتال کی جانب سے پیلے کی صحت کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ جمعے کو جاری ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ’تسلی بخش‘ انداز میں صحت یاب ہو رہے ہیں، ’بات چیت کر رہے ہیں اور ان اہم علامات نارمل رینج میں ہیں۔‘

ہسپتال کے مطابق ان کی آنت میں مشتبہ روسلی کا پتہ معمول کے ٹیسٹس میں لگا تھا۔ پیلے 31 اگست سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دنیا میں فٹ بال کے بہترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے80 سالہ پیلے کچھ سالوں سے صحت کے مسائل میں گھرے ہیں اور کئی بار ہسپتال میں داخل ہو چکے ہیں۔

تین ورلڈ کپ (1958، 1962 اور 1970 میں) جیتنے والے تاریخ کے واحد کھلاڑی 1968 میں 17 سال کی عمر میں دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے جب فائنل میں انہوں میزبان سیوڈن کے خلاف دو گول کیے۔

1977 میں ری ٹائر ہونے سے قبل وہ ایک ہزار سے زائد گول سکور کر چکے تھے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال