افغانستان کی انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں میچز کھیلنے کے بعد براستہ پاکستان واپس وطن پہنچ گئی ہے۔ یہ طالبان کے ملک پر کنٹرول کے بعد ان کی کسی بھی کرکٹ ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔
کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی بندش کے باعث افغان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے پہلے پاکستان پہنچی تھی اور پھر پاکستان سے بذریعہ زمینی راستہ طورخم بارڈر پہنچی۔
وطن واپس پہنچنے پر افغانستان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا طالبان اور عوام نے بھرپور استقبال کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک چار روزہ میچ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی۔
ون ڈے میچز میں سے افغان کرکٹ ٹیم نے دو میچ جیتے اور تین ون ڈے ہارے جبکہ چار روزہ میچ افغان ٹیم نے جیتا۔
انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بلال سمیع نے وطن واپسی کے وقت بتایا: ’یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ افغان انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش میچ کھیلنے کے لیے گئی۔ وہاں پر پانچ ون ڈے میچ ہوئے تھے، جن میں سے تین بنگلہ دیش اور دو میچ افغانستان نے جیتے۔ بنگلہ دیش ٹیم سے ایک چار روزہ میچ بھی افغانستان نے جیتا۔ ہم افغانستان آکر بہت خوش ہوئے۔‘