اورکزئی کے سرسبز مگر دشوار گزار ٹریک پر سائیکل ریس

اس ریس کا انعقاد سرسبز پہاڑوں کے دامن میں کیا گیا تھا لیکن سائیکلسٹ کے لیے 17.5 کلومیٹر کا یہ ٹریک انتہائی دشوار گزار تھا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پہلی مرتبہ قومی سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے 34 سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔

صوبائی محکمۂ سیاحت کے زیر اہتمام سائیکل ریس کا ٹریک 17 اعشاریہ پانچ کلومیڑ تھا جس میں پشاور کے سائکلسٹس ٹاپ تین پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اس سائیکل ریس میں ملک بھر سے کل 34 سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

بظاہر تو اس ریس کا انعقاد سرسبز پہاڑوں کے دامن میں کیا گیا تھا لیکن سائیکلسٹ کے لیے 17.5 کلومیٹر کا یہ ٹریک انتہائی دشوار گزار تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مگر اس دشوار گزار ٹریک کے باوجود سائیکلسٹ نے بھرپور مقابلہ کیا اور پشاور کے یوسف نے 30 منٹ 52 سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پشاور ہی کے صادق اللہ نے 31 منٹ سات سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے دوسری پشاور کے عمران ایک سیکنڈ کے فاصلے پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل