حکومت پاکستان کے احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا آغاز آج ہو چکا ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق اگر آپ پاکستان کی کسی بھی سرکاری یونیورسٹی کے انڈرگریجویٹ طالب علم ہیں اور آپ کے گھر کی ماہانہ آمدنی 45 ہزار سے کم ہے تو آپ اس سکالر شپ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ آپ کی اہلیت پر سکالر شپ ملنے کے فیصلے کے صوابدیدی اختیارات یونیورسٹی کے پاس ہوں گے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ سکالر شپ پورٹل 30 نومبر تک کھلا رہے گا۔ آپ یہاں کلک کر کے اس پروگرام کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
وہ یونیورسٹیاں جو اس پروگرام میں شامل ہیں ان کی لسٹ بھی اسی لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
اس سکالر شپ کے تحت مکمل ٹیوشن فیس اور ماہانہ گزر بسر کا وظیفہ بھی جاری ہوتا ہے۔