نوٹس بھیجنے کا طریقہ کار درست نہیں : وکیل شعیب اختر

بیرسڑر ابوذر سلمان سے جب سوال کیا گیا کہ شعیب اختر کا اس حوالے سے کیا کہنا ہے تو انہوں نے بتایا کہ ’شعیب اختر نے مجھے کہا ہے کہ اس معاملے کو خود دیکھیں میں ریلیکس ہو کر اپنے کام کر رہا ہوں۔‘

بیرسڑر ابوذر سلمان کا کہنا تھا نوٹس بھیجنے کا طریقہ کار درست نہیں تھا اور یہ یک طرفہ اقدام ہے۔(فائل تصویر: اے ایف پی)

پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے کے سپورٹس چینل کی جانب سے شعیب اختر کو بھیجے جانے والے ہرجانے کے نوٹس پر ان کے وکیل بیرسڑر ابوذر سلمان نیازی کا کہنا ہے نوٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے پیر کو انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 10 کروڑ 37 لاکھ روپے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جس پر وہ اپنے موکل کا جلد جواب جمع کرا دیں گے۔

بیرسڑر ابوذر سلمان کا کہنا تھا نوٹس بھیجنے کا طریقہ کار درست نہیں تھا اور یہ یک طرفہ اقدام ہے۔

بیرسڑر ابوذر سلمان سے جب سوال کیا گیا کہ شعیب اختر کا اس حوالے سے کیا کہنا ہے تو انہوں نے بتایا کہ ’شعیب اختر نے مجھے کہا ہے کہ اس معاملے کو خود دیکھیں میں ریلیکس ہو کر اپنے کام کر رہا ہوں۔‘

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ نے گذشتہ دنوں ایک لائیو ٹی وی پروگرام میں استعفیٰ دینے والے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

نوٹس کے مطابق شعیب پی ٹی وی سپورٹس سے معاہدے کے باوجود بغیر بتائے دبئی چلے گئے اور وہاں بھارتی کرکٹرز کے ساتھ ایک شو میں حصہ لیا، جس کی وجہ سے پی ٹی وی کو نقصان ہوا۔

مذکورہ نوٹس کے حوالے سے ٹوئٹر پہ بات کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ’شدید مایوسی ہوئی۔ پی ٹی وی کے لیے کام کرتے ہوئے میں اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہوا اور اب انہوں نے مجھے ریکوری نوٹس بھیجا ہے۔ میں ایک لڑاکا ہوں اور ہار نہیں مانوں گا اور قانونی جنگ سے لڑوں گا۔ میرے وکیل اس معاملے کو قانون کے مطابق آگے بڑھائیں گے۔‘

پاکستانی میڈیا کے مطابق نوٹس میں سابق فاسٹ بولر سے کہا گیا ہے کہ وہ استعفیٰ دینے کے بعد نوٹس پیریڈ پورا کیے بغیر چلے گئے لہٰذا وہ اپنی تین ماہ کی تنخواہ جمع کرائیں۔

خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ کے بعد پی ٹی وی سپورٹس کے ایک لائیو شو میں میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان نوک جھونک ہوئی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈاکٹر نعمان نیاز نے شو کے دوران شعیب کو پروگرام سے چلے جانے کو کہا جس کے کچھ دیر بعد شعیب نے آن ایئر استعفی دینے کا اعلان کر دیا تھا۔

اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے کافی گتفگو کی۔ بعد ازاں ڈاکٹر نعمان نیاز نے ایک یوٹیوب چینل پر تسلیم کیا کہ بطور میزبان انہیں شعیب اختر کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے پر شعیب اور ان کے مداحوں سے لاکھوں مرتبہ معافی مانگتے ہیں۔

پی ٹی وی سپورٹس نے اس واقعے کے بعد دونوں کو آف ایئر کر کے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی تھی۔

اس پیش رفت پر شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا تھا کہ وہ استعفیٰ دے چکے ہیں اور کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ