جنوبی کوریا: بلیوں نے 100 سے زائد گھروں میں آگ لگائی

جنوبی کوریا میں فائر اینڈ ڈیزاسٹر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ بلیوں نے جنوری 2019 اور نومبر 2021 کے درمیان کُل 107 گھروں میں آگ لگائی۔

دی کوریا ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ آگ زیادہ تر بلیوں کی وجہ سے لگی جب وہ باورچی خانے میں اپنے پنجوں سے بجلی کے چولہے آن کرنے کی کوشش کرتی ہیں(فائل فوٹو: اے ایف پی)

فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے پالتو جانوروں کے مالکان کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا میں گذشتہ تین سال میں بلیوں نے 100 سے زائد گھروں میں آگ لگائی۔

سیئول میٹروپولیٹن فائر اینڈ ڈیزاسٹر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ بلیوں نے جنوری 2019 اور نومبر 2021 کے درمیان کُل 107 گھروں میں آگ لگائی۔

دی کوریا ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ آگ زیادہ تر بلیوں کی وجہ سے لگی جب وہ باورچی خانے میں اپنے پنجوں سے بجلی کے چولہے آن کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ان میں سے تقریباً آدھے یعنی 52 واقعات اس وقت ہوئے جب مالکان اپنے گھر سے باہر تھے۔

گھریلو آلات، جیسے کہ عام طور پر استعمال ہونے والے الیکٹرک انڈکشن ککر، کو جانور اپنے پنجوں سے باآسانی آن کرسکتے ہیں کیونکہ ان میں حساس بٹن ہوتے ہیں جو ٹچ سے آن ہوجاتے ہیں۔

محکمے کے اہلکار چنگ گیو چُل نے اس حوالے سے بتایا: ’ان دنوں بلیوں کی جانب سے لگنے والی آگ کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ہم پالتو جانوروں کے مالکان کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ آگ کے خطرات پر زیادہ توجہ دیں۔‘

حکام نے بتایا کہ ان واقعات میں کم از کم چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مالکان کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ آتش گیر اشیا جیسے کاغذ کے تولیوں کو چولہے کے قریب سے ہٹا دیں۔ حکام نے مشورہ دیا کہ بلیوں کے مالکان ایسے الیکٹرک چولہے استعمال کریں جو خطرے کو کم کرنے کے لیے خودکار لاک فنکشن کے ساتھ آتے ہیں۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے جمع کردہ اعداد و شمار نے پچھلے دو سالوں میں سیئول میں پالتو جانوروں سے متعلق گھروں میں لگنے والی آگ میں اضافے کی نشاندہی کی ہے۔

جنوری 2019 سے ستمبر کے درمیان آتشزدگی کے ایسے کم از کم 31 واقعات رپورٹ ہوئے، جو کہ 2016 میں ایسے صرف آٹھ واقعات کی نسبت زیادہ ہے۔

پالتو جانوروں سے متعلق گھریلو آتشزدگی کے واقعات کا مسئلہ جنوبی کوریا کے علاوہ بھی پھیلا ہوا ہے کیونکہ امریکہ میں ہر سال اس سے کہیں زیادہ کیسز کی اطلاع ملتی ہے۔

امریکن ہیومن ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پالتو جانور ہر سال تقریباً 1,000 گھروں کو آگ لگاتے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے پالتو جانوروں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کریں، جیسے کہ کھلی آگ کی موجودگی کو کم کرنا، چولہے کے بٹن کو ڈھکنا، ڈھیلے تاروں کو محفوظ کرنا اور شیشے کے پیالوں کو لکڑی کے ڈنڈوں سے دور رکھنا وغیرہ۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات