دوسری عالمی جنگ میں حصہ لینے والے ایک امریکی فوجی کا خط 76 سال بعد ان کے گھر پہنچ گیا۔
امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر ووبرن کی رہائشی انجلینا گونزالویس نامی 89 سالہ خاتون نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ گذشتہ ماہ ڈاکیے نے انہیں ایک پیکج دیا جس میں تقریباً ایک صدی پرانا لفافہ تھا۔
ڈاکیے نے کہا: ’کیا آپ کے شوہر فوج میں تھے؟‘
انجلینا نے جواب دیا: ’ہاں وہ فوج میں تھے لیکن اس وقت میں انہیں نہیں جاتنی تھی۔‘
ڈاکیے نے کہا: ’اچھا تو پھر مجھے یقین ہے کہ میرے پاس آپ کے لیے کچھ خاص ہے،‘ اور پیکج انہیں تھما دیا جس میں چھ دسمبر 1945 کا ہاتھ سے لکھا ہوا خط موجود تھا۔
خط کا آغاز کچھ یوں ہوتا ہے۔ ’پیاری ماں آج آپ کی طرف سے مجھے ایک اور خط ملا اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سب ٹھیک ہے۔‘
یہ خط انجلینا کے شوہر جون گونزالویس کی طرف سے تھا جو 1945میں امریکی فوج میں سارجنٹ تھے اور ان کی عمر 22 برس تھی۔ اس وقت جنگ ختم ہوئی تھی اور جون جرمنی میں ایک نازی قیدیوں کی جیل میں تعینات تھے۔
انہوں نے لکھا تھا: ’جہاں تک میری بات ہے تو میں ٹھیک ہوں اور میرے ساتھ سب ٹھیک ہیں، لیکن جہاں تک کھانے کی بات تو وہ ہر وقت کافی خراب ہوتا ہے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’مجھے آپ سے پیار ہے، آپ کا بیٹا جون۔ مجھے امید ہے کہ آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔‘
آج جون گونزالویس کی والدہ کے انتقال کو کافی عرصہ گزر چکا ہے، لیکن انہوں نے اپنی والدہ کو دوبارہ دیکھا تھا۔ جنگ کے بعد، وہ ووبرن میں اپنے خاندان کے پاس واپس آئے اور1949 میں انجلینا سے ملے۔
انہوں نے 1953 میں شادی کی اور ان کے ہاں پانچ بیٹے پیدا ہوئے، وہ 2015 تک ایک ساتھ تھے جب جون گونزالویس کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
تاہم یہ خط کسی طرح ڈاک میں گم ہو گیا تھا۔
انجلینا کو موصول ہونے والے پیکج میں امریکی پوسٹل سروس کا ایک پیغام بھی شامل تھا، جس میں طویل عرصے سے تاخیر کا شکار ہونے والی ترسیل کی وجہ سمجھانے کی کوشش کی گئی تھی۔
فاکس نیوز سے منسلک ایک ورچوئل چینل ’ڈبلیو ایف ایکس ٹی‘ کے مطابق، پٹسبرگ میں یو ایس پوسٹل سروس کے ایک ڈسٹری بیوشن سینٹر نے انجلینا کو بتایا: ’ہمیں نہیں معلوم کہ یہ خط گذشتہ سات سے زائد دہائیوں تک کہاں تھا، لیکن یہ تقریباً چھ ہفتے پہلے ہمارے پاس پہنچا۔‘
پیغام میں مزید کہا گیا: ’اس کی عمر اور آپ کی خاندانی تاریخ میں اس کی اہمیت کی وجہ سے۔۔۔ اس خط کو پہنچانا ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔‘
اپنے شوہر کے بغیر چھ سال گزارنے کے بعد، گونسالویس انہیں سن کر بہت خوش ہوئیں۔
انہوں نے نیوز سٹیشن کو بتایا: ’یہ میرے لیے ناقابل یقین ہے اور پھر ان کے ہاتھ کی لکھائی اور ہر چیز، یہ حیران کن تھا، ایسا جیسے وہ میرے پاس لوٹ آئے ہوں۔‘
© The Independent