میں نے کوئی سختی نہیں کی، وزیراعظم کے خلاف نہیں ہوں: پرویز خٹک

پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ان کے اور عمران خان کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کے بعد کہا ہے کہ انہیں عمران خان خان پر سو فیصد اعتماد ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کے حولے سے کہا کہ وہ عمران خان کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس کے دوران ٹی وی چینلز پر پرویز خٹک اور عمران خان کے مبینہ تلخ کلامی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

جس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک کی بعض ویڈیو سامنے آئیں جن میں انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کی خبروں کی وضاحت کی۔

ان ویڈیوز میں پرویز خٹک سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں وزیراعظم پر اعتماد ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں عمران خان خان پر سو فیصد اعتماد ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ تو پھر جو یہ گفتگو میڈیا پر آئی ہے اس پر پرویز خٹک نے صحافی کو روکتے ہوئے کہا کہ ’کوئی گفتگو نہیں گیس پر بات ہوئی ہے، اگر گیس کی بات ہو اور حکومت اسے ڈسکس کرے تو اختلاف نہیں کہتے اسے۔‘

اس کے بعد ان سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا کوئی فارورڈ بلاک تو نہیں بن رہا؟ اس کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ ’ہم کسی کو بننے ہی نہیں دیں گے۔‘

پہلی ویڈیو کے بعد ان کی ایک طویل ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وہیں موجود صحافیوں سے بات کرتے دکھائی دیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان صحافیوں کی جانب سے تمام معاملے کی وضاحت کرنے کا کہا گیا تو پرویز خٹک نے کہا کہ ’میں تو ٹی وی دیکھ کر حیران ہو گیا، جیسے میں نے پتہ نہیں کیا طوفان کھڑا کر دیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے گیس کے مسئلے پر بحث کی اور آپ لوگوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔‘ پرویز خٹک نے کہا کہ ’عمران خان میرا لیڈر ہے، میں اس کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتا۔‘

ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اجلاس کے دوران وزیراعظم سے کہا کہ آپ ووٹ نہیں دیں گے۔ اس پر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔ ہماری اندرونی باتیں ہیں، پارٹی ہے اور پارٹی میں باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ہم نے کوئی سخت بات نہیں بلکہ درخواست کی ہے۔‘

پرویز خٹک سے وہاں موجود صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ نے 140 لوگوں کے سامنے بات کی ہے اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ اندرونی بات ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ ’تو اندرونی بات ہے یار، میں نے کوئی سختی نہیں کی، میں وزیراعظم کے خلاف نہیں ہوں۔‘

میڈیا پر کیا چلتا رہا؟

اس سے قبل پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہی ٹی وی چینلز پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان مبینہ طور پر تلخ کلامی ہوئی ہے۔

ساتھ میں کچھ ٹکرز چلتے رہے جن کے مطابق پرویز خٹک نے مبینہ طور پر وزیراعظم سے اجلاس کے دوران کہا کہ ’آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے اور خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے۔‘

پرویز خٹک نے مبینہ طور پر کہا کہ ’گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پس بھی ہم رہے ہیں۔‘

اس کے علاوہ یہاں تک خبریں سامنے آئیں کہ ’اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان