’کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ پاکستان کے خوبصورت لوگوں کے نام‘

پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے چیئرمین نے وکٹ کیپر بلے باز کو آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔

رضوان نے صرف 29 میچوں میں 66 کی اوسط اور 134.89 کے سٹرائیک ریٹ سے حیران کن 1326 رنز بنائے: آئی سی سی (اے ایف پی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اتوار کو پاکستان کے سٹار کرکٹر محمد رضوان کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کا ’کرکٹر آف دی ایئر‘ قرار دے دیا۔

آئی سی سی نے کہا کہ پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز نے 2021 میں کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ پر راج کیا۔

کرکٹ کی بین الاقوامی گورننگ باڈی نے ایک بیان میں کہا کہ مکمل مستقل مزاجی، ناقابل تسخیر جذبے اور کچھ سانسیں تھما دینے والی اننگز کی وجہ سے 2021 رضوان کے لیے یادگار رہا۔

آئی سی سی کے مطابق رضوان نے صرف 29 میچوں میں 66 کی اوسط اور 134.89 کے سٹرائیک ریٹ سے حیران کن 1326 رنز بنائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’بلے کے ساتھ اپنے کارناموں کے علاوہ وہ سٹمپ کے پیچھے ہمیشہ کی طرح مضبوط رہے، جس نے آئی سی  مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے دوران سیمی فائنل میں پاکستان کی دوڑ تک کلیدی کردار ادا کیا اور یوں وہ تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے۔

رضوان نے ٹوئٹر پر اس کامیابی کو پاکستان کے نام وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حمایت اور محبت کے لیے سب کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا سفر ابھی شروع ہوا ہے اور یہ کہ ان کا ایوارڈ ’پاکستان کے خوبصورت لوگوں‘ کے لیے ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں اس کامیابی پر مبارک باد دی۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے رضوان کی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعزاز کے مستحق ہیں۔

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ