پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے پیر کو ہونے والے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز نے چھ رننز سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں منعقدہ اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ملتان سلطانز کے 175 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد ملتان کی ٹیم فاتح قرار پائی۔
Multan Sultans beat Quetta Gladiators by six runs!
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 31, 2022
Read more: https://t.co/NXinhgJsEy #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvMS
ٹاس جیتنے پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گےکم سے کم رنز پر آؤٹ کریں اور ٹارگٹ حاصل کریں۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان رضوان احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پچ کی وجہ سے بولنگ ہی کرتے۔
اس بار ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی بھی دیکھنے میں آئی تھی جس میں احسان اللہ کی جگہ عباس آفریدی کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی۔
ایک روز قبل، پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 171رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخرزمان 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں قلندرز کےکپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر کنگز کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کراچی کنگز نے روایتی حریف لاہور قلندرز کو فتح کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا تھا۔