بھارت: شادی میں شریک 13 افراد اچانک کنویں میں گر گئے

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں اکٹھے شریک ہوئے اور ایک کنویں کے ڈھکن پر بیٹھے تھے کہ اچانک ڈھکن اجتماعی وزن سے نیچے گر گیا۔

دو جون 2019 کو لی گئی اس تصویر میں بھارت کے  ایک گاؤں کی خواتین کنویں سے پانی نکال رہی ہیں (اے ایف پی/ فائل)

بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش کے کشی نگر قصبے میں شادی کی تقریب کے دوران کنویں میں گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں سات خواتین اور چھ بچے جن میں ایک سالہ شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں اکٹھے شریک ہوئے اور ایک کنویں کے ڈھکن پر بیٹھے تھے کہ اچانک ڈھکن اجتماعی وزن سے نیچے گر گیا۔

اس حادثے میں دیگر متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ بدھ کی رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کشی نگر قصبے کے نیبوا نورنگیا علاقے میں اس وقت پیش آیا جب شادی میں آئے مہمان ایک  ’مایوں مہندی‘ کی تقریب کے لیے جمع تھے، یہ ایک روایت ہے جس میں رشتہ دار شادی سے قبل دلہا اور دلہن کے چہرے اور جسم پر ہلدی کا پیسٹ لگاتے ہیں۔

رات بھر جاری رہنے والی امدادی کارروائیوں کے دوران مشینوں کی مدد سے پانی نکالا گیا اور متاثرین کو کنویں سے باپر نکالنے کے لیے سیڑھیاں نیچے لٹکائی گئیں۔

ضلعی حکام نے ہر متاثرہ شخص کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کشی نگر کے ضلعی مجسٹریٹ ایس راجلنگم نے بتایا کہ بوجھ کے باعث سلیب گرنے سے متعدد خواتین نیچے گر گئیں اور ملبہ بھی متاثرین کے ساتھ کنویں میں گرگیا۔

ہسپتال کی جانب سے تمام 13 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔ مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لواحقین تاحال شادی کا لباس پہن کر مرنے والوں کا سوگ منا رہے ہیں۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ میں اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ’اتر پردیش کے کشی نگر میں پیش آنے والا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ میں ان لوگوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس میں اپنی جانیں گنوائیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’ضلع کشی نگر کے گاؤں نورنگیا سکول تولہ میں ایک واقعے میں دیہاتیوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ مییں مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ  تعزیت کرتا ہوں۔ بھگوان شری رام سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہوں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا