شاہین آفریدی آنکھوں میں دھول جھونک دیتا ہے: ثقلین مشتاق

پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو لے کر اب اوپنر بلے باز یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آخر یہ بولر پہلے اوور میں کیا جادو کرتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی حالیہ ون ڈے سیریز میں ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ کو فل ٹاس پر آؤٹ کر چکے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو لے کر اب اوپنر بلے باز یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آخر یہ بولر پہلے اوور میں کیا جادو کرتا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں روہت شرما سے لے کر حالیہ ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تک شاہین شاہ آفریدی اپنے کریئر میں کئی اوپنر بلے بازوں کو اپنے پہلے ہی اوور میں واپس پویلین بھیج چکے ہیں۔

اسی بارے میں پاکستان کے مایہ ناز سپنر ثقلین مشتاق، کپتان بابر اعظم اور خود شاہین شاہ آفریدی نے بھی بات کی ہے۔

ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ بھی ہے کہ اس کی گیند اندر آئے گی، یہ تیز کرے گا اور کھل کے آئے گا۔ مگر ایسی آنکھوں میں دھول جھونک دیتا ہے، ایسے ٹارگٹ پر جا کر گرتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ پہلے ہی اوور میں یہ میزائل چھوڑے گا۔‘

اس وقت پاکستان ٹیم کے ساتھ ہی موجود آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کہتے ہیں کہ ’سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ (شاہین آفریدی) اتنے بہادر ہیں کہ پہلے اوور میں فل ٹاس کراتے ہیں، جس پر چوکا بھی لگ سکتا ہے۔‘

شان ٹیٹ کے خیال میں ’آپ دنیا کے کسی بھی اوپنر بلے باز سے پوچھیں کہ کیا وہ شاہین آفریدی کا سامنا کرنا چاہیں گے تو ان کا جواب ہو گا نہیں۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں وکٹ لینے پر کہا کہ ’یہ ان کا ٹیلنٹ ہے، ان کی محنت ہے۔‘

بابر اعظم کہتے ہیں کہ ’میرے خیال میں یہ ان (شاہین آفریدی) کا پلان ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ’آپ آئے اور ایسے گیند پھینک دی یا اسے یارکر کر دیا۔ وہ باقاعدہ سوئنگ کے ساتھ یارکر کرتے ہیں یا لینتھ بال اندر لاتے ہیں، جس سے بلے باز کو مشکل ہوتی ہے۔‘

اسی طرح پاکستان ٹیم کا ایک اہم جزو سمجھے جانے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کہتے ہیں کہ میرے سمیت تمام ٹیم ہی جب میدان میں اترتی ہے تو ’ہمیں امید ہوتی ہے کہ پہلے اور میں کچھ نہ کچھ ہونا ہی ہے۔‘

محمد رضوان بتاتے ہیں کہ ’گذشتہ میچ میں مارنس لبوشین بھی پوچھ رہے تھے کہ شاہین شاہ آفریدی کسی مقصد سے فل ٹاس کرواتا ہے؟‘

پہلے اوور میں فل ٹاس کرانے یا وکٹ لینے پر خوش شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ نئی گیند کو جتنا اچھا استعمال کریں اتنا بہتر ہوتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’میری کوشش یہ ہوتی ہے کہ میں ایسا پہلے ہی اوور میں کروں۔ کیونکہ کسی بھی ٹیم کے مرکزی کھلاڑی شروع میں آؤٹ ہو جائیں تو وہ ٹیم گر جاتی ہے۔‘

شاہین شاہ آفریدی اب تک ون ڈے کریئر میں 59 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ 24 ٹیسٹ میچوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد 95 ہے۔

اسی طرح 39 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں وہ اب تک 45 وکٹیں لے چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ