سری لنکا سیریز: قومی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے

عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثنا تربیتی کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گی۔

27 فروری 2009 کو لی گئی اس تصویر میں پاکستانی خواتین کرکٹرز کو کراچی میں ٹیم ٹریننگ سیشن کے دوران دکھایا گیا ہے(فائل فوٹو: اے ایف پی)

سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ سات مئی سے کراچی میں شروع ہوگا۔

18 مئی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری رہنے والے اس کیمپ میں 26 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔

عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثنا تربیتی کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گی۔ یہ چاروں کرکٹرز 17 مئی سے سکواڈ کو جوائن کریں گی۔ ان کھلاڑیوں کی تاخیر سے شمولیت کی وجہ دبئی میں ان کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مصروف ہونا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 24 مئی سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔

طلب کردہ کرکٹرز:

ایمن انور، انعم امین، انوشہ ناصر، عائشہ بلال، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، غلام فاطمہ، گلِ فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، نجیہ علوی، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز، تسمیہ رباب، طوبہٰ حسن، امِ ہانی، وحیدہ اختر اور یسرا عامر۔

سپورٹ سٹاف:

ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (بولنگ کوچ)، وقار اورکزئی (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، رفعت اصغر گل (فزیو تھراپسٹ)، ڈاکٹر محمد خرم (ڈاکٹر)۔

شیڈول:

19 مئی: ٹیموں کی آمد

21 تا 23 مئی: ٹریننگ

24 مئی: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

26 مئی: دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

28 مئی: تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

یکم جون: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ

3 جون: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ

5 جون: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ