پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد منگل کو پمپس پر افراتفری کی صورت حال پیدا ہوگئی اور کئی شہروں میں پیٹرول کے حصول کے لیے پمپس پر تا حد نگاہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
پریشانی کا شکار شہری اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں پیٹرول ڈلوانے کے لیے نکلے جس کی وجہ سے کئی جگہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی اور وہ شہری جو پیٹرول کا حصول نہیں منزل مقصود پر پہنچنا چاہتے تھے، راستے میں ہی پھنس کر رہ گئے۔
ٹوئٹر صارف حبیب اللہ نے تحریر کیا: ’ڈی ایچ اے فیز 8 کے پیٹرول پمپ پر قیمت بڑھنے سے قبل لمبی قطاریں لگی ہیں۔ کروڑوں کے گھروں سے آنے والی گاڑیاں قطاریں لگائے کھڑی ہیں۔ حیرت ہے، آخر یہ کتنے پیسے بچا لیں گے۔‘
Long lines in DHA Phase 8 petrol pumps before price increase. Cars from million dollar houses…. Wonder how much will they save.
— Habibullah Khan (@Huk06) June 7, 2022
عمر عزیز نامی ٹوئٹر صارف نے راولپنڈی کے پیٹرول پمپ کی تصویر شیئر کی جہاں لوگ اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں پیٹرول بھروانے کے لیے لمبی قطاریں لگائے کھڑے تھے۔ انہوں نے ساتھ تحریر کیا: ’راولپنڈی کے پیٹرول پمپوں کی موجودہ صورت حال، کیا بنے گا اس ملک کا۔‘
Situation at #Rawalpindi Petrol Pumps. Imported Government likely to announce another 25 Rupees increase in per liter petrol price.
— Umair Aziz (@iumairaziz) June 7, 2022
Kiya banay ga iss Mulk ka! #PetrolDieselPriceHike pic.twitter.com/QmzgeluIoZ
سلمان ٹریول ڈائریز نامی اکاؤنٹ سے ایک اور ٹویٹ شیئر کیا گئا جس میں پیٹرول کے حصول کے لیے پمپ پر لمبی قطاریں لگی دکھائی دیں۔
Petrol fir say increase #petrol #petrolpump #petrolprice #petrolpticehike#PetrolDieselPriceHike pic.twitter.com/l2W9XAtikm
— Salman Travel Diaries (@SalmanTDiaries) June 7, 2022
ڈائیلاگ پاکستان نے ٹوئٹر پر کراچی کے پیٹرول پمپس پر رش کی صورت حال ویڈیو کی شکل میں شیئر کی۔
Karachitiies rushed to petrol pumps as rumors of increase in POL products circulated on social media@Official_PetDiv @MiftahIsmail #DialoguePakistan #Karachi #PetrolDieselPriceHike #Petrolpump #SocialMedia pic.twitter.com/hbmk1FPFUS
— Dialogue Pakistan (@DialoguePak) June 7, 2022
اس رش اور افراتفری کی وجہ سوشل میڈیا پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں تھیں، جن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے کا اضافہ ہو گیا تھا۔
اس تاثر کو تقویت بخشی مہشور و معروف شخصیات کی جانب سے ان افواہوں کو شیئر کیے جانے نے۔
ماہر اقتصادیات اور صحافی علی خضر نے ٹویٹ کیا کہ ’افواہ ہے کہ آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔‘
There are rumours of petrol price increase by tonight. Long lines on petrol pumps. Those who need are stuck. Govt is numb.
— Ali khizar (@AliKhizar) June 7, 2022
میر محمد علی خان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’ریاست کی سب سے بڑی پیٹرول کمپنی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مجھے بتایا کہ انہوں نے پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معطل کر دی ہے۔ افواہ؟ چند ہی دنوں میں قیمتوں میں 60 روپے اضافہ ہونے والا ہے۔‘
Someone from the largest State Owned Petrol Company tells me right now that they have stopped petrol and diesel supply to their petrol pumps.
— Mir Mohammad Alikhan (@MirMAKOfficial) June 7, 2022
Rumour ?
Price increase of Rs 60 coming within days.
Ask your government owned petrol pumps they will confirm it. I just did it.
سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے بھی پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق ٹویٹ کیا: ’پرانے پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنا ’کام‘ کر دکھایا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ ہی دنوں میں تیسری مرتبہ اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور ایک محاصرہ زدہ ریاست کا منظر پیش کر رہا ہے۔‘
Purana Pakistan has done the trick again. Fuel prices increased for the 3rd time in few days. Lahore today looks like a State under siege. Miles long lines on petrol stations guarded by police. What a Regime change #petrolPrice #PDMGovtFailed #Loadshedding pic.twitter.com/BtWI2eZHPx
— Ijaz Ul Haq (@ijazulhaq) June 7, 2022
صورت حال اتنی پیچیدہ ہوئی کہ حکومت کو خود اس معاملے کی وضاحت دینی پڑی تاکہ حالات نارمل اور معمولات زندگی بحال ہوں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کی: ’پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔‘
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں۔حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں۔ افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 7, 2022
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی اس صورت حال کو واضح کرنے کے لیے سامنے آئے اور ٹوئٹر پر لکھا کہ ’پری بجٹ سیمینار میں میں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں بات بھی نہیں کی۔ جو چینلز یہ خبریں چلا رہے ہیں وہ اپنے ناظرین کے ساتھ غلط کر رہے ہیں۔ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے اور نہ ہی قیمتیں بڑھانے کے لیے کوئی سمری آئی ہے۔‘
In the pre-budget seminar I never even spoke about petroleum prices. Channels running these tickers are doing a disservice to their viewers. There will be no increase in prices today and there is no summary or plan to raise prices.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 7, 2022