ورلڈ کپ فٹ بال کے آخری دو پلے آف میچز کے لیے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیرو اور کوسٹا ریکا کے درمیان کل سے کڑے مقابلے متوقع ہیں۔
دونوں پلے آف دوحہ کے احمد بن علی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 40 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والا یہ سٹیڈیم رواں سال ورلڈ کپ فائنل کے میچوں کی میزبانی بھی کرے گا۔
کل (پیر کو) آسٹریلیا کا مقابلہ پیرو سے ہو گا جس سے اگلے روز یعنی منگل کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ کوسٹاریکا سے ہوگا۔
چاروں ممالک کے پاس ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے یہ آخری موقع ہو گا۔ یہ ٹیمیں ماضی میں بھی ایسا کر چکی ہیں۔
چار سال پہلے پیرو نے نیوزی لینڈ کو دو صفر سے شکست دے کر روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی تھی جہاں اس نے پہلے راؤنڈ گروپ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کسی بھی ورلڈ کپ میں چار دہائیوں بعد پہلی ورلڈ کپ جیت درج کرائی تھی۔
آسٹریلیا مسلسل پانچویں مرتبہ فائنل راؤنڈ میں شرکت کے لیے کوشش کرے گا لیکن گذشتہ چار ورلڈ کپ ایونٹس میں یہ ٹیم دو پلے آف جیت کر پہنچی تھی۔
پیرو فٹ بال ورلڈ رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر ہے جو آسٹریلیا سے 20 درجے اوپر ہے۔ اسی ٹیم جس نے گذشتہ ہفتے دوحہ سٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے سے شکست دے کر فائنل پلے آف تک رسائی حاصل کی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آسٹریلیا اور پیرو میں سے جو ٹیم پلے آف جیتے گی وہ ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں 22 نومبر کو دفاعی چیمپئن فرانس کے خلاف پہلا میچ میں مدمقابل ہو گی۔ پھر اس کا مقابلہ ڈنمارک اور تیونس جیسی ٹیموں سے بھی ہوگا۔
منگل کے کھیل کا فاتح سپین، جرمنی اور جاپان کے خلاف اس سے بھی زیادہ سخت گروپ ای میں جائے گا۔
کوسٹا ریکا جو کہ پانچ فائنل کھیل چکے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف فیورٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ تیسری بار فائنل راؤنڈ کھیلنا چاہیے گی جو جیت کی صورت میں 2010 کے بعد پہلی بار فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرے گا۔
اپنے گروپ میچوں کے آدھے سفر تک کوسٹا ریکا کے صرف چھ پوائنٹس تھے اور انہیں وسطی اور شمالی امریکہ کے گروپ مقابلے اور پلے آف میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے دوسرے ہاف میں کوئی میچ ہارے بغیر امریکہ اور کینیڈا کے خلاف فتوحات کی ضرورت تھی۔
کوسٹاریکا اس وقت عالمی رینکنگ میں 31 ویں نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا اس فہرست میں 101 واں نمبر ہے۔
نیوزی لینڈ کو گذشتہ ہفتے بارسلونا میں وارم اپ میچ میں پیرو کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں صفر گول سے شکست ہوئی تھی۔