انڈیا کی ریاست تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا اپنے شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ اس وقت ناکام ہو گیا جب کرائے کے قاتلوں نے اس کے شوہر سے ہی دوستی کر لی۔
دوسری جانب خاتون کے دوست نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکشی کر لی۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس جولائی میں نوین کمار نامی شخص کو اغوا اور قتل کرنے کے لیے کرائے کے تین قاتلوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ خدمات حاصل کرنے والی خاتون کی شناخت انوپلوی اور ان کے محبوب کی شناخت ہماوناتھ کمار کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہریش، ناگاراجو اور مگیلان کو اس جرم کے لیے 90 ہزار بھارتی روپے ادا کیے گئے تھے اور قتل کے بعد مزید ایک لاکھ 10 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
متعدد بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق 23 جولائی کو ان تینوں افراد نے کمار کو اغوا کر لیا تھا لیکن وہ انہیں قتل کرنے کی ہمت نہیں کر سکے۔
اس کی بجائے یہ افراد کمار کے ساتھ مل گئے اور انہیں قتل کرنے کا ڈرامہ رچایا۔ انہوں نے انوپلوی اور ان کے بوائے فرینڈ کو قائل کرنے کے لیے خون کی جگہ ٹماٹو کیچپ لگا دی۔
جب خاتون کے بوائے فرینڈ نے یہ تصویر دیکھی تو وہ ڈر گئے اور یکم اگست کو شہر کے علاقے بگالا گنٹے علاقے میں واقعے اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دوسری جانب نوین کمار کی بہن نے دو اگست کو پولیس کے پاس اپنے بھائی کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کروائی۔
اطلاعات کے مطابق صرف چار دن بعد چھ اگست کو نوین کمار گھر واپس آئے، جس کے بعد پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی اور انہیں ماجرے کے متعلق معلوم ہوا۔
اس معاملے کی تحقیقات کے دوران حکام کو پتہ چلا کہ خاتون کی والدہ بھی مبینہ طور پر اس میں ملوث تھیں۔
دی ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انوپلوی، ان کی والدہ اموجاما اور کرائے کے تینوں قاتلوں کو پولیس نے جنوبی بھارت کے شہر بینگلورو سے گرفتار کر لیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نوین کمار، جو ایک مل چلاتے ہیں اور ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں، نے پولیس سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی بیوی کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں کیونکہ وہ اس سے محبت کرتے ہیں اور اسے معاف کرنا چاہتے ہیں۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔
© The Independent