ایشیا کپ 2022 کے آغاز سے قبل ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بری خبروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس کے دو فاسٹ بولرز انجری کا شکار ہوچکے ہیں۔
ایشیا کپ 2022 آج یعنی 27 اگست سے شروع ہو رہا ہے، جس کے افتتاحی میچ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کل (28 اگست کو) کھیلے گا، تاہم اس سے قبل ہی پاکستانی فاسٹ بولر محمد وسیم کو پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں تکلیف محسوس ہوئی اور وہ ٹیم سے باہر ہوگئے۔
اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کا ٹاپ آرڈر تباہ کرنے والے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
محمد وسیم کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا مگر ان کی ٹیم میں شمولیت ایونٹ ٹیکینکل کمیٹی (ای ٹی سی) کی منظوری سے مشروط ہے۔
ایشیا کپ کے دوران پاکستانی ٹیم میں اب کوئی بھی لیف آرم فاسٹ بولر موجود نہیں ہوگا یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ شائقین کرکٹ حسن علی کو ٹیم میں شامل کرنے پر اعتراض کر رہے ہیں۔
کچھ کے نزدیک حسن علی کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے تھا جو شاہین آفریدی کی کمی کو پورا کر سکیں اور کچھ حسن علی سے چیمپیئنز ٹرافی جیسی پرفارمنس کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔
شاہ زیب علی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پی سی بھی کو خراب پرفارم کرنے والے حسن علی کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے تھا۔
PCB might look for non performing Hassan Ali as Shaheen's replacement but they should considered the advantage of left arm angle of Shaheen Afridi which has always been benificial against Indian top order and recently @mirhamza_k is the only left arm pacer who has done well. pic.twitter.com/CAOGIXJkL7
— Shahzaib Ali (@DSBcricket) August 20, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ حسن علی کی ٹیم میں واپسی ٹیم کے لیے دھچکا ہے۔
Hassan Ali replacing wasim is the biggest setback for pakistan team,ya Allah raham . #AsiaCup #PakVsInd pic.twitter.com/uNPIPBmD1b
— dr.ikki (@idrikki541) August 27, 2022
جہاں حسن علی کی شمولیت پر تنقید کی جا رہی ہے، وہیں ان کے کم بیک کے لیے لوگ نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا: ’یہ ایک نیا آغاز ہے اور تنقید کرنے والوں کو جواب دینے کا وقت ہے۔‘
WASIM JR ruled out and hassan ALI is his replacement A new beginning. Now it's a time to prove yourself#AsiaCup pic.twitter.com/nZFgYgTQBt
— Ramshay// Aruba Birthday (@6328rimsha) August 26, 2022
اسی طرح ریحان خان نے امید ظاہر کی کہ ’حسن علی مثبت انداز میں ہیڈ لائنز کا حصہ بنیں گے۔‘
Hassan Ali is back in the game!
— Rehan Khan (@xdrehaan) August 26, 2022
InshAllah! He will be the headline of #AsiaCup2022 for positive reasons pic.twitter.com/QHksvV3pPT