ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں کیا کیا شامل ہے؟

دنیا بھر سے آئے عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج لندن میں ادا کی جا رہی ہیں، جس کے بعد انہیں ونڈسر قلعے میں دفنا دیا جائے گا۔

شاہی پرچم میں لپٹے ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت کو سوموار کو ویسٹ منسٹر ایبی، لندن لے جایا جا رہا ہے (اے ایف پی)

دنیا بھر سے آئے عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات آج لندن میں ادا کی جا رہی ہیں، جس کے بعد انہیں ونڈسر قلعے میں دفنا دیا جائے گا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، امریکی صدر جو بائیڈن، انڈین صدر دروپدی مورمو اور متعدد ممالک کے سربراہان ملکہ کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔

روسی صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ساتھ افغانستان، میانمار، شام اور وینزویلا کے سربراہان کو تقریبات میں مدعو نہیں کیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کا شیڈول ایک ایک منٹ کے حساب سے ترتیب دیا گیا ہے جن کی تفصیل کچھ ہوں ہے:

پاکستانی وقت 1 بجے عالمی لیڈران کے لیے ویسٹ منسٹر ایبی کا دروازہ کھولا جائے گا جہاں ملکہ کی آخری رسومات کی دعائیہ سروس ہوگی۔

اس کے بعد دوپہر تین بج کر 35 منٹ پر ملکہ کے جسد خاکی کو اٹھایا جائے گا اور شاہی بحریہ کے 142 جوانوں کا دستہ انہیں ویسٹ منسٹر ہال سے ویسٹ منسٹر ایبی لے کر جائے گا۔ اس موقع پر بادشاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی ساتھ موجود ہوں گے۔

پاکستانی وقت کے مطابق چار بجے ویسٹ منسٹر کے ڈین باضابطہ طور پر تقریب کا آغاز کریں گے۔ چار بج کر 55 منٹ پر بگل بجایا جائے گا جس کے بعد برطانیہ میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اس کے فوراً بعد سروس کا اختتام قومی ترانے سے کیا جائے گا۔

پانچ بج کر 15 منٹ پر ملکہ کے جسد خاکی کو بکنگھم محل کے قریب ویلنگٹن آرچ لے جایا جائے گا۔ اس وقت کامن ویلتھ کے 56 ممالک کی افواج کے دستے بھی ساتھ موجود ہوں گے۔ اسی دوران ایک منٹ کے وقفے سے ’بگ بین‘ سے گھنٹیاں بجائی جائیں گی اور توپوں سے سلامی دی جائے گی۔

شب آٹھ بج کر چھ منٹ پر ویلنگٹن آرچ سے ملکہ کو مغربی لندن میں موجود ونڈسر قلعہ لے جایا جائے گا۔
 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

12 بج کر 30 منٹ پر ایک نجی تقریب میں ملکہ کو ان کے شوہر شہزادہ فلپ، والد شاہ جارج ششم اور والدہ ملکہ الزبتھ کے برابر دفنا دیا جائے گا۔

وزیراعظم پاکستان کی شاہ چارلس سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو شاہ چارلس سوم سے ملاقات میں ملکہ الزبتھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دنیا بھر سے آئے رہنماؤں کے لیے شاہ چارلس کی میزبانی میں استقبالیہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آنجہانی ملکہ دولت مشترکہ کے شہریوں کے لیے کئی نسلوں تک متاثرکن شخصیت اور مضبوط رہنے کی وجہ رہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں میں دلوں میں ملکہ الزبتھ کی اچھی یادیں ہیں، جنہوں نے ملک کا دو بار دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان اور پاکستانی عوام کے درمیان محبت کا رشتہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے شاہ چارلس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ دولت مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرنے میں ان کی والدہ کی میراث کو آگے لے کر چلیں گے۔

انہوں نے پاکستان میں سیلاب پر شاہی خاندان کے پیغامات اور تعاون پر شاہ چارلس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ