سائنس دانوں نے زمین کی تہہ میں بہتا چھٹا سمندر دریافت کر لیا

ایک نئی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ زمین کے اوپری اور نچلے حصے کے درمیان ایک سرحدی پرت پر سطح سے تقریبا 400 میل نیچے دنیا بھر میں پھیلا ہوا ایک چھٹا سمندر بھی موجود ہے۔

زمین کی پرت کی اوسطا گہرائی پانچ سے 25 میل ہے، جبکہ نچلے اور بالائی حصے تقریبا 29 سو میل تک پھیلے ہوئے ہیں، نچلے حصے کی پستی سطح زمین کی بیرونی پرت کے ساتھ ایک سرحد بناتی ہے(اے ایف پی)

ایک نئی تحقیق سے اس نظریہ کے مزید ثبوت ملے ہیں کہ ہمارے پیروں کے نیچے زمین کا ایک چھٹا سمندر بھی موجود ہے۔

بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، بحر ہند، بحر قطب شمالی اور بحر قطب جنوبی نامی سمندروں سے ہم واقف بھی ہیں اور یہ قابل مشاہدہ بھی ہیں۔ یہ ہمارے سیارے زمین کی بیرونی ترین ارضیاتی پرت پر بہتے ہیں۔

لیکن سائنسی مقالے نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ زمین کے اوپری اور نچلے حصے کے درمیان ایک سرحدی پرت پر سطح سے تقریباً 400 میل نیچے دنیا بھر میں پھیلا ہوا ایک چھٹا سمندر بھی موجود ہے۔

زمین کی پرت کی اوسط گہرائی پانچ سے 25 میل ہے جبکہ نچلے اور بالائی حصے تقریباً 29 سو میل تک پھیلے ہوئے ہیں، نچلے حصے کی پستی سطح زمین کی بیرونی پرت کے ساتھ ایک سرحد بناتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ماہرین ارضیات ایسے شواہد جمع کر رہے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ زمین کے اندرونی حسے میں پانی کی ایک بڑی مقدار موجود ہے، جو پانی کے ایک بڑے زیر زمین سمندر کی مانند ہے، لیکن یہ معدنی ذخائر میں پائی جاتی ہے نہ کہ جیسے زمین کی سطح پر موجود سمندروں میں۔

سنہ 2014 میں نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق برازیل میں ہیرے کی کان میں پائے جانے والے رنگ ووڈائٹ نامی معدنیات میں موجود پانی کے نمونوں کے مطالعہ کی بنیاد پر ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ زمین کے اوپری اور نچلے مینٹل کے درمیان ٹرانزیشن زون وزن کے لحاظ سے ایک فیصد تک پانی سمو سکتے ہیں۔

سنہ 2017 میں سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والی اسی طرح کی ایک تحقیق کرنے والے محققین میں سے ایک نے نیو سائنٹسٹ نامی میگزین کو بتایا تھا کہ ٹرانزیشن زون میں زمین کی سطح پر موجود تمام سمندروں کے برابر پانی ہو سکتا ہے۔

نئی تحقیق میں ایک ہیرے کی بھی جانچ پڑتال کی گئی جو افریقہ کے ملک بوٹسوانا سے نکالا گیا تھا۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ ہیرا ممکنہ طور پر تقریباً 400 میل یا 660 کلومیٹر ٹرانزیشن زون سے منسلک گہرائی میں وجود میں آیا تھا۔

ہیرے میں پائے جانے والے رنگ ووڈائٹ کے مطالعے اور اس معدنیات کی حالت کی بنیاد پر محققین کا اب خیال ہے کہ پانی کا علاقہ ٹرانزیشن زون سے نیچے اور سیارے کے نچلے مینٹل میں کسی حد تک پھیلا ہوا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی تحقیق